بیف کو مربع شکل کے دو انچ ضرب ایک انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں پانی سے بھرے فرائی پین میں دس منٹ ابالیں پانی نکال دیں اور بیف کو کیسرول میں ڈال دیں اور دو سو پچاس ڈگری آنچ کے پہلے سے گرم کئے تنور میں پون گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ اس میں گاجر یں یا شلجم اور بقایا گن پاؤڈر سوس ڈال دیں۔ آہستہ آہستہ ہلائیں اور دوبارہ تنور میں رکھ دیں۔ اسی ٹمپریچر پرپندرہ منٹ پکائیں۔ تب آنچ 325ڈگری پر کم کر کے مزید 50منٹ پکائیں اور کیسرول ہی میں پیش کر دیں جیسے ہمارے یہاں کڑاہی گوشت تکے اور چکن پیس پیش کئے جاتے ہیں۔