ایک بڑے پین میں مغز، پانی اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر اُبال لیں۔
اب ایک باؤل میں مغز پر دہی لگا کر میرینیٹ کرلیں۔
پھر ایک پین میں تیل ڈال کر میتھی دانہ، لہسن پسٹ، نمک، پیاز، لال مرچ پاؤڈر اور ایک کھانے کا چمچ ہلدی ڈال کر بھون لیں۔
مغز کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
جب خوشبو آنے لگے تو اس میں مغز ڈال دیں اور بھون لیں۔
اب ہری مرچ ڈال کر دم پر رکھ دیں اور آنچ دھیمی کرلیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو ڈش آوٹ کرلیں۔
ہرا دھنیا سے گارنش کرکے گرما گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔