Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Biryani
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

8366 Views 0 Comments

بریانی
اجزاء:
تہہ دار اور سادی بریانی بہت بناتی ہوں گی آج ذرا سا انداز بدلیں، اور دیکھیں بریانی کیا لاجواب بنتی ہے ذائقہ بھی بہترین، خوشبو بھی زبردست آئے گی۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے حسبِ ضرورت چاولوں کو اچھی طرح بھگو لیں۔ ٭ پتیلی میں آئل ڈال کر اس میں ایک بادیان کا پھول، جائفل جاوتری، لونگ، کالی مرچ اور الائچی ڈال کر آئل گرم کرلیں، پھر اس میں کٹی ہوئی نارمل سائز پیاز، ٹماٹر، ہری مرچیں، لہسن ادرک پیسٹ، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا پاؤڈر اور

ہلدی شامل کر کے مصالحہ بھون لیں۔ ٭ دوسرے پتیلے میں چاول کی مقدار سے دگنا پانی لیں اس میں تیز پات، کالی مرچ، الائچ، ایک کپ تیل اور چار چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح پانی گرم کریں اور ڈھک دیں، پکاؤ آنے پر بھیگے ہوئے چاول ڈال کر بند کردیں اور انہیں

ابال لیں۔ ٭ بھنے مصالحے میں دھلی ہوئی چکن ڈال کر پکائیں پھر ایک پیالی دہی میں زردے کا رنگ اچھی طرح ملا کر مصالحے میں ڈال کر خوب پکائیں۔ اس میں تین سے چار چمچ املی کی چٹنی اورسوکھے آلو بخارے شامل کر کے ڈھک

دیں۔

٭ چاول ابلنے پر ان کی آدھی مقدار کو چکن کے مصالحے میں ڈال دیں اور اس کے اوپر پودینہ، لیموں اور بھنی ہوئی ایک پیاز کو ڈالیں چمچ چلا کر سب کو ملالیں، اس کے بعد بقیہ چاولوں کو ڈال کر اچھی طرح دم دے دیں۔

٭ دم کھلنے پر لیجیے تیار ہے مزیدار سی چٹ پٹی سی شاندار بریانی۔

ضروری ہدایت:
٭ چاولوں کی مقدار سے دگنا پانی اس لئے لیں تاکہ چاول سوکھے ڈلنے سے برتن کے نیچے بیٹھ نہ جائیں۔

٭ املی کی چٹنی نہیں چاہتیں تو اس کی جگہ املی کا پانی ڈال سکتی ہیں۔

٭ خوشبو اگر چاہتی ہیں بریانی میں آئے تو اس کے لئے بھنے مصالحے میں ہی کھیوڑہ کے دو سے تین قطرے شامل کرسکتی ہیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Biryani

Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments