پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this پکوڑے بھی کھائیں اور موٹاپا بھی کم کریں.. جانیں بغیر تیل کے کرسپی پکوڑے بنانے کی آسان ترکیب is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

اجزا

بیسن-ایک کپ

پیاز- 2 عدد (باریک کاٹ لیں )

ہرا دھنیا - ایک کپ (کٹا ہوا)

ہری مرچ-3 عدد (باریک کٹی ہوئی)

نمک- حسب ذائقہ

سرخ مرچ ـ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)

ثابت زیرہ- ایک چائے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں )

ثابت دھنیا-ایک چائے کا چمچ (بھون کر کوٹ لیں )

انار دانہ-ایک چائے کا چمچ

کھانے کا سوڈا- ایک چٹکی

تیل - صرف آدھا چمچ

ترکیب

بیسن میں پیاز، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، نمک، سرخ مرچ، زیرہ، ثابت دھنیا، انار دانہ، سوڈا ڈال کر مکس کر لیں. پانی بہت ہلکا ڈالنا ہے کیونکہ پیاز اپنا پانی بھی چھوڑتی ہے. اس کے علاوہ تمام چیزیں بہت باریک کٹی ہونی چاہیئں.

نان اسٹک پین لیں اور آدھا چمچ تیل اچھی طرح پین پر لگا کر گرم کر لیں. اب پتلے پتلے پکوڑے تیار کر کے پین پر سینکیں اور پلٹ کر دوبارہ سینکیں. پکوڑے جتنے پتلے ہوں گے اتنی آسانی سے پک جائیں گے اور کرسپی رہیں گے.

ان پکوڑوں کو کیچپ یا گھر کی بنی آلو بخارے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں.

By Khushbakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2002 Views   |   16 Mar 2024
Related Recipes
Reviews & Comments