Bihari Kabab Recipe in Urdu

Bihari Kabab

بہا ری کباب

اجزاء:
انڈرکٹ یا ران کا گوشت...... 1/2کلو
پسی ہری مرچ 3.......-5عدد
باریک کٹا ہراد ھنیا اور پودینہ........ 1/4گٹھی
گھی یا تیل...... 1/4کپ
ہلدی ...... 1چائے کا چمچہ
خشک میتھی........ 1چائے کا چمچہ
پسی لال مرچ......... 1کھانے کا چمچہ
کُٹی لال مرچ...... 1کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ...... 2کھانے کے چمچے
خشخاش ...... 2کھانے کے چمچے
پپیتے کا پیسٹ...... 3کھانے کے چمچے
نمک......... حسب ذائقہ
پہلے 1/2کلو گوشت کو پتلے پتلے لمبے سلائس کا ٹ لیں ۔ اگر ران کا گوشت ہے تو پہلے حسب ذائقہ نمک اور3کھانے کے چمچے پپیتے کا پیسٹ لگاکر 10سے 15منٹ رکھ دیں ۔ اگر انڈرکٹ ہے تو پتلے سلائس کاٹ کر 2کھانے کے چمچے خشخاش ، 3-5عدد پسی ہری مرچ ، 2کھانے کے چمچے ادرک لہسن کو پیسٹ ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ ، 1کھانے کا چمچہ کُٹی لال مرچ ، 1چائے کا چمچہ ہلدی ، 1چائے کا چمچہ خشک میتھی ، پپیتے کا پیسٹ ، حسب ذائقہ نمک ، 1/4گٹھی ہر ا دھنیا ، پودینہ اور تما م اجزاءمیں میری نیٹ کر کے 10سے 15منٹ رکھ دیں ۔
اس کے بعدچٹنی والی سیخوں پر زگ زیگ کی طرح اسے پروئیں ، کوشش کریں کہ درمیان میں ذرا سی بھی جگہ نہ رہے ۔
کوئلے کی آگ کوذرا سا تیز رکھیں اور سیخوں کو انگیٹھی پر رکھ کر ایک طر ف سے اچھا ساکلر دیں ۔
جب گولڈں کلر آجائے تو دوسرے طرف بھی گولڈن کرلیں ۔ خیال رہے کہ بار بار اس کی سائید تبدیل نہیں ہوگی ۔
ذائقہ اچھا کرنے کے لیے سینگنے کے دوران اگر ان پر تھوڑا تھوڑا مکھن لگاتے جائیں تو ان کا ذائقہ بڑھ جاتاہے۔

Posted By: hamna, karachi

Find out the Bihari Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. Bihari Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Bihari Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bihari Kabab

Bihari Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

مزید باربی کیو اور تندوری کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

tell about the full list of ingredients for Bihari Kabab. I remember i made it before and there were some additional ingredients. give me idea what more to add to barbeque recipes.

Feb 16, 2017 Hareem Multan

Leave Comment