Beef Masala Gosht Recipe in Urdu

Beef Masala Gosht
Recommended By Chef 00.10 To Prep
4-5 Servings 00.50 To Cook
Tips About Recipe 155 Views
0 Comments

بیف مصالحہ گوشت

اجزاء:
•گائے کا گوشت_____ 1 کلو ہڈیوں کے ساتھ
•دہی_____ 1 پاؤ
•ٹماٹر_____ آدھا کلو باریک کٹے ہوئے
•پیاز_____ 2 عدد کٹے ہوئے
•ہری مرچ_____ 4 عدد
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ کُٹی ہوئی
•ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•خشک دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ ثابت
•زیرہ_____ 1 کھانے کا چمچ ثابت
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہرا دھنیا_____ آدھی گٹھی
•لیموں کا رس_____ 2 کھانے کے چمچ
•نمک_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•تیل_____ 1 کپ

گائے کے گوشت کو ابال لیں اور یخنی کے ساتھ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو فرائی کرلیں، یہاں تک کہ سنہری ہوجائے۔
اب ادرک لہسن کا پیسٹ، ثابت دھنیا، لال مرچ، زیرہ، دھنیا پاؤڈر، نمک اور ہلدی کو ڈال کر ہلائیں اور فرائی کرلیں۔
پھر ابلا ہوا گوشت یخنی کے ساتھ ڈال کر ایک ابال آنے تک پکائیں۔
پھر ٹماٹراور دہی ڈال کر مکس کریں اور پکنے دیں یہاں تک کہ ٹماٹر گل جائیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس، کالی مرچ، گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کردیں۔
بیف مصالحہ گوشت تیار ہے، ڈش میں نکال کر نان کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Beef Masala Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Beef Masala Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Beef Masala Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Beef Masala Gosht

Beef Masala Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment