کیلوں کو کاٹ کر اس کے پیسیز کر لیں۔ ایک بڑے پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور کوکو پاؤڈر بھی شامل کر لیں۔ اچھی طرح ملانے کے بعد ماجرین چینی اور انڈے شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک آمیزے میں جھاگ سی بن جائے پھر کیلے کا آمیزہ اس میں شامل کر دیں۔ کیک بنانے کے سانچے میں چائے کا ایک چمچ تیل لگا کر اچھی طرح چکنا کر لیں اور پھر تمام اجزاء اس میں ڈال کر چاروں طرف سے سطح ہموار کرلیں اور ایک چکنے فوائل سے اسے بند کر لیں۔ اس آمیزے کو اوون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر یا 350 ڈگری فارن ہائیٹ پر 45 منٹ تک بیک کرلیں۔ ساس کے لئے ایک چاکلیٹ اور مکھن کو ایک گرم پانی کے برتن میں پیالے کو رکھ کر پھگلایئں پھر اس میں دودہ ملالیں اور پھر کچھ دیر گرم ریں کیک بیک ہونے پر یہ ساس اوپر سے ڈال دیں۔ آپ چاہیں تو اسے بسکٹ ااور کیلے سے بھی سجا سکتی ہیں اور پھر آپ اسے سرو کر سکتے ہیں۔