پہلے 8گٹھی تازہ میتھی کو صاف کرکے اچھی طرح دھولیں اور تھوڑی سی ہلدی کے ساتھ پانی میں بھگودیں ، تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے ۔
اب ایک کڑاہی میں 1پیالی تیل گرم کرکے اس میں 6عددلہسن کے باریک کٹے جوے گولڈن براﺅن کریں۔
پھر اس میں 1/2کلوچھلے اور کیوبز آلو اور حسب ذائقہ نمک ڈال دیں ۔جب آلو گلنے لگیں اور تھوڑے براﺅن ہوجائیں تو میتھی ، 4عددباریک کٹی ہری مرچ، 8عدد ثابت لال مرچ ، حسب ذائقہ نمک اور 1چائے کا چمچہ ہلدی ڈال کر ڈھک دیں۔
جب میتھی کاپانی خشک ہوجائے تو 1کھانے کا چمچہ مکھن شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔مزے دار آلو میتھی کی سبزی تیارہے