بینگن تندور میں اچھی طرح سیاہ کروالیں۔ جیسے بھرتہ بناتے وقت کرواتے ہیں اب صاف کر کے اچھی طرح پیس لیں۔ پودینے کی پتیاں اور پیاز بالکل باریک کاٹ لیں۔ دہی پھینٹ کر اس میں یہ پیاز اور پو دینہ ملا دیں۔ ساتھ ہی نمک مرچ بھی شامل کر دیں، اوپر سے بینگن کا کچو مر بھی شامل کر دیں اور اچھی طرح ملا لیں۔