گوشت کی بوٹیوں کو چپٹا کر لیں اور خوب اچھی طرح دھو کر سیاہ مرچ کے ساتھ پکائیں۔ مکھن کو اچھی طرح پگھلا لیں اور اس کو بوٹیوں میں ڈال کر ان کو تل لیں۔ پھر ان میں تیز پات، کتری ہوئی پیاز اور جائفل ملا دیں۔ پتیلی کو ڈھک کر اس وقت تک پکاتی رہیں جب تک گوشت اچھی طرح بھن نہ جائے۔ بیچ میں تھوڑا تھوڑا سا پانی ڈالتی رہیں۔ جب گوشت گل جائے تو بھون کر اتار لیں۔