Aloo Ke Papar Recipe in Urdu

Find delicious Aloo Ke Papar recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Aloo Ke Papar recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Aloo Ke Papar recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Aloo Ke Papar
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5148 Views 0 Comments

آلو کے پاپڑ
اجزاء:
شام میں روزانہ چائے کے ساتھ بچوں اور بڑوں کی خواہش ہوتی ہے کہ آلو کے پاپڑ تل کر کھائے جائیں، اس کے لئے خواتین ہر ماہ گھر کے راشن میں بازار سے مہنگے پاپڑ خرید کر لاتی ہیں جو صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں ایسے میں اگر گھر میں ہی آپ ہماری بتائی ہوئی اس ترکیب سے آلو کے پاپڑ بنا کر کھائیں تو یہ لازمی آپ کے لئے فائدہ مند ہوں گے اور بچوں کی زبان سے تو ان کا ذائقہ ہی نہیں جائے گا۔ تو جلدی کیجئیے ابھی جانیئے اور بنا کر رکھ لیجیئے، جب دل چاہے بس ہلکے سے آئل میں فرائی کرکے استعمال کرلیں۔
ترکیب:
٭ دو آلوؤں کو دھو کر اچھی طرح چھیل لیں۔

٭ پھر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور پانی میں بھگو دیں۔

٭ اب انکو تین مرتبہ پانی سے اچھی طرح دھوئیں

٭ اس کے بعد آپ سارے پانی کو پھینک دیں اور کٹے ہوئے آلوؤں کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں تاکہ آلو کا پیسٹ تیار ہو جائے۔

٭ پھر اس پیسٹ میں 3 کپ پانی ڈالیں اور تیز آنچ پر خوب پکائیں، دھیان رہے کہ چمچ چلاتی رہیں، اور مستقل آدھے گھنٹے تک چمچچلاتی رہیں۔

٭ جب آپ دیکھیں کہ آلوؤں کا بہت زیادہ گاڑھا پیسٹ بن گیا ہے تو اس میں ہلکا سا گرم مصالحہ، خشک دھنیا پاؤڈر اور آدھا چمچ نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

٭ اب ایک دسترخوان پر پلاسٹک شیٹ رکھیں اور اس پر ہلکا سا آئل سپرے کریں۔

٭ اب ایک چمچ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا آلو کا گاڑھا پیسٹ گول شکل میں رکھیں اور اس کو ایک دن تک سورج کی دھوپ لگنے دیں

٭ ایک دن بعد آپ دیکھیں گی کہ گھر میں مزیدار کڑک اور کرسپی سے آلو کے پاپڑ تیار ہو جائیں گے۔
Posted By: Manzoor, Attock

Find out the Aloo Ke Papar Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Aloo Ke Papar is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Ke Papar and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Ke Papar

Aloo Ke Papar in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

Reviews & Comments