Afghani Fateer Recipe in Urdu

Afghani Fateer
Recommended By Chef 00.15 To Prep
5 Servings 00.35 To Cook
Tips About Recipe 2373 Views
0 Comments

افغانی فتیر

اجزاء:
قیمہ کے اجزاء:
•قیمہ_____ 400گرام
•کھانے کا تیل_____ 3کھانے کے چمچ
•نمک_____ 1چائے کا چمچ
•دھنیا پاؤڈر_____ 1اور آدھا چائے کا چمچ
•ذیرہ پاؤڈر_____ 1اور آدھا چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ 1چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
•چوپڈ پیاز_____ 3عدد
•ٹماٹر_____ آدھ کپ
•دھنیا_____ 1کپ

ڈو کے اجزاء:
•خمیر_____ 1چائے کا چمچ
•نمک_____ 1چائے کا چمچ
•میدہ_____ 2کپ
•پانی_____ حسبِ ضرورت
•پگھلا ہوا مکھن_____ حسبِ ضرورت
•دودھ_____ 2-3کھانے کے چمچ
•کلونجی_____ حسبِ ضرورت

قیمہ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں قیمہ ڈالیں اور تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں نمک، دھنیا پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ اور لال مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
پھر اس میں ٹماٹراور تازہ دھنیا ڈال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔

ڈو ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک، خمیر اور تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور تیس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ڈو کو شیٹ پر پھیلا کر اسے رول کر لیں اور تین سے چار برابر حصوں میں کاٹ لیں۔
پھر ڈو کے ہر حصے کو بیل کر اس پر پگھلا ہوا مکھن، پکا ہوا قیمہ اور دھنیا ڈال کرگولائی میں رول کر لیں۔
اب اس کو ہاتھوں سے چپٹا کر لیں اور ایک باؤل میں دودھ کو برش کریں اور اس پر کلونجی چھڑک دیں۔
پھر پہلے سے گرم اوون میں 180کے ٹمپریچر پر گولڈن براؤن ہونے تک بیک کر لیں۔
اب اس پر دوبارہ پگھلا ہوا مکھن برش کریں۔
ہری چٹنی کے ساتھ سرو کریں.

Posted By: samira, Multan

Find out the Afghani Fateer Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Afghani Fateer is very famous in desi people. At KFoods you can find Afghani Fateer and all the urdu recipes in a very easiest way.

Afghani Fateer

Afghani Fateer in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment