کڑاہی میں گھی گرم کرکے آٹا ڈال کر اتنا بھونیںکہ آٹے کا کچا پن دور ہوجائے اور رنگ بھی ہلکا براﺅن سا ہوجائے۔الگ برتن میںپانی اورچینی یا شکر ڈال کر شیرا تیار کرلیں، جب آٹا بھن جائے تو شیرا ڈال کر اچھی طرح پکالیں۔حلوہ گاڑھا ہوجائے تو چولہے سے اُتارلیں۔اب ڈش میں ڈال کر ڈرائی فروٹ اور چاندی کے ورق سے سجا کر کھانے کے لئے پیش کریں۔بہت ہی مزے دار حلوہ سردیوں کے لئے بہت مفید ہے۔