Wazan Barhane Ka Totka

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Wazan Barhane Ka Totka regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Wazan Barhane Ka Totka enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Wazan Barhane Ka Totka experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Wazan Barhane Ka Totka
Posted By: Ilyas 1860 Views 0 Comments Mar 13, 2022


ڈاکٹر بلقیس نے بتایا وزن بڑھانے کا آسان فارمولا جو بنائے آپ کا کمزور جسم صحت مند اور کرے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ

ہم اکثر خواتین اور بچیوں کو وزن کم کرنے کی ٹپس بتاتے ہیں لیکن ہم سے وزن بڑھانے اور کمزور جسم کو جاندار بنانے کی ٹپس بتانے کی بھی اکثر فرمائش کی جاتی ہے، اس لئے ہماری ویب وومن کارنر آج آپ کے لئے لایا ہے کمزور جسم کو صحت مند، تندرست اور توانا بنانے کی آسان سی ٹپ۔
یہ ٹپ مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس کی بتائی ہوئی ہے اس لئے آپ بنا کسی ہچکچاہٹ آج ہی اس ٹپ کو آزما کر اپنے کمزور جسم کو صحت مند بنا سکتے ہیں اور اپنا وزن بڑھا سکتے ہیں۔

ٹپ

• کسی بھی عمر کی خواتین اس کو استعمال کر سکتی ہیں۔
• اسگندھ ناگوری لیں 100 گرام، مصری 100 گرام، سفید موسلی 100 گرام اور سونٹھ 25 گرام ان تمام کو الگ الگ باریک پیس لیں۔
• ان تمام اجزاء کو مکس کر کے سفوف بنا لیں۔
• اب اس کا آدھا چائے کا چمچ ایک کپ دودھ میں ملا کر روزانہ صبح اور شام پی لیں۔
• اس کو باقاعدگی سے استعمال کریں، آپ کا کمزور جسم صحت مند ہو جائے گا گال بھر جائیں گے آپ کا جسم خوبصورت لگے گا اور آپ کو اپنے ضرورت سے زیادہ دُبلا ہونے سے نجات مل جائے گی۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Wazan Barhane Ka Totka in most easiest way. Find Wazan Barhane Ka Totka in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Wazan Barhane Ka Totka totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Wazan Barhane Ka Totka.

Reviews & Comments
jpg