Sujan Aur Warm Ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Sujan Aur Warm Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Sujan Aur Warm Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Sujan Aur Warm Ka Ilaj experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Sujan Aur Warm Ka Ilaj
Posted By: Sadia 6265 Views 0 Comments Oct 16, 2021


سوجن اور ورم اب اور نہیں ۔۔ جانیئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ کا وہ بہترین نسخہ جو دے سوجن اور ورم سے نجات

بڑھتی عمر کے ساتھ اکثر خواتین و مرد کئی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور اگر وہ شوگر یا بلڈ پریشر کا شکار ہو جائیں تو ان کے ہاتھ پاؤں وغیرہ سوج جاتے ہیں اور بار بار پاؤں میں ورم آ جاتا ہے۔
لیکن اب ایسے مرد و خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس شیخ اب لائی ہیں ورم اور سوجن سے مکمل نجات کے لئے بہترین گھریلو نسخہ، جو ہم آج آپ کو بتانے والے ہیں، اگر آپ بھی اس مشکل سے دوچار ہیں تو لازمی آج ہی سے اس نسخے کا استعمال شروع کر دیں۔

سوجن اور ورم سے نجات کے لئے ڈاکٹر بلقیس کا بہترین نسخہ

• ایک سوتی کپڑا لیں، اس میں 6 سے 8 ٹیسو کے پھول ڈالیں۔
• اب اس میں ایک کھانے کا چمچ اجوائن شامل کریں اور ایک سے 2 بڑے ٹکڑے پھٹکری کے شامل کریں۔
• اب اس کپڑے کی پوٹلی بنا کر ایک بڑے پتیلے میں پانی بھر کر اس میں ڈال دیں۔
• اب اس پتیلے کو چولہے پر رکھیں اور پانی کو اچھی طرح اُبال لیں۔
• جب یہ اچھی طرح اُبل جائے اور تمام اجزاء کا عرق نکل جائے تو اس پانی کو نیم گرم ہونے دیں۔
• اب کسی پیالے کی مدد سے ہاتھوں پیروں اور جسم پر جہاں بھی سوجن اور قرم رہتا ہو وہاں اس پانی کو ڈالیں۔
• اچھی طرح اس پانی سے ہاتھ پاؤں کی ٹکور کریں۔
• اس کے علاوہ ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر اس پانی سے ہاتھ پاؤں کی ٹکور کریں تو ورم میں کمی آئے گی۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Sujan Aur Warm Ka Ilaj in most easiest way. Find Sujan Aur Warm Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Sujan Aur Warm Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Sujan Aur Warm Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg