Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Rang Saaf Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Rang Saaf Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Rang Saaf Karne Ka Tarika experience. At Dr Bilquis Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
ڈاکٹر بلقیس نے بتایا 50 روپے میں رنگ گورا اور چمکدار بنانے کا فارمولا جو کرے آپ کا رنگ بھی صافتقریبات میں جانے کے لئے خواتین پہلے سے تیاریاں شروع کر دیتی ہیں کیونکہ خوبصورت بھی نظر آنا ہے، چہرہ بھی چمکانا ہے اور گلو بھی چاہیئے، مگر جب جلد بازی میں کسی تقریب میں جانا پڑ جائے تو یوں لگتا ہے جیسے میک اپ بھی اب تو اچھا نہیں لگے گا کیونکہ کلینزنگ یا فیس ماسک بھی نہیں لگایا۔ایسی صورتحال میں عموماً خواتین پارلر بھی نہیں جاسکتی، کیونکہ وقت کم ہوتا ہے اور مرد حضرات کو کسی بھی تقریب میں جانے کی جلدی لگی ہوئی ہوتی ہے۔کیا آپ بھی اس مسئلے سے دو چار ہوتی ہیں تو اب مزید نہیں، کیونکہ ڈاکٹر بلقیس نے صرف 50 روپے کی بیوٹی ٹپ بتائی ہے، جوکہ بہت کارآمد ہے اور اس کی چیزیں آپ کے گھر میں بھی موجود ہوں گی۔50 روپے کی ٹپ: ٭ ایک چمچ ماش کی دال کو گرم پانی میں بھگو دیں۔٭ بھیگی ہوئی ماش کی دال کو بلینڈر میں ڈالیں، اس میں پسا ہوا باریک ناریل کا پاؤڈر ڈالیں اور ایک چمچ دہی ڈال کر 10 منٹ تک چلائیں کہ کریم نما پیسٹ تیار ہو جائے۔۔لگانے کا طریقہ:٭ اس کریم کو فیس پیک کی طرح چہرے، ہاتھ اور گردن پر 20 منٹ کے لئے لگائیں اور چھوڑ دیں۔ اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں .فائدہ کیوں؟اس ٹپ میں چونکہ دہی اور ماش کی دال شامل ہے، دونوں چیزیں وٹامن اور آئرن سمیت میگنیشئم کا بھرپور خزانہ ہیں، اور آپس میں یکجان ہو کر یہ رنگت کو فوری نکھارنے کا کام کرتی ہیں۔غلط فہمی:ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ: '' لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ بس جو چیز چہرے پر لگائیں جادو ہو جائے، رنگ صاف ہو جائے تو ایسا بالکل نہیں ہے، بلکہ قدرتی رنگت پر دھول مٹی اور گرد فوری صاف کرنے کا طریقہ ہم آپ کو ٹپس کی صورت میں بتا دیتے ہیں، ایسی کوئی دوائی نہیں ہے جو ایک مرتبہ کے استعمال سے رنگ کو صاف کرسکتی ہے۔'
In Dr Bilquis Tips section you can check Rang Saaf Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Rang Saaf Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Rang Saaf Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Rang Saaf Karne Ka Tarika.