Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj experience. At Dr Khurram Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj
Posted By: Sadia 2461 Views 0 Comments Nov 23, 2021


خواتین میں ہڈیوں کی کمزوری اور ہارمونل بدلاؤ ایک بڑا مسئلہ ہے، اگر ہڈیوں کی کمزور ہو تو کام کاج میں مشکل اُٹھنے بیٹھنے میں تکلیف اور گھٹنوں اور ٹخنوں سے آوازیں آنے لگتی ہیں جو کہ خطرناک ہیں اس کے علاوہ اگر ہارمونز کی خرابی کی بات کی جائے تو اس کی وجہ سے بھی خواتین کو موٹاپے کا سامنا، چہرے پر بال آنا، دانے، داغ دھبے اور ماہواری میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے میں کیسے یہ دونوں اہم مسئلے حل کیے جا سکتے ہیں یہ بتا دیا ہے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر خرم نے تاکہ اب عورت پرسکون اور صحت مند طرزِ زندگی اپنا سکے، ہڈیوں کی کمزور دور کرنے اور غیر متوازن ہارمونز کو ٹھیک کرنے کا کیا گھریلو نسخہ ہے آیئے جانتے ہیں۔
ہڈیوں کی کمزوری اور غیر متوازن ہارمونز کے لئے بہترین نسخہ

• اجزاء

½ کپ ایلوویرا جیل
½ کپ سوجی
2 چمچ دیسی گھی یا 2 چمچ مکھن
ایک مٹھی مکھانے
کھانے کے تِل ایک چمچ
سورج مکھی کے بیج ایک چمچ
ڈرائی فروٹ حسبِ ضرورت بادام، پستہ، کھجور، اخروٹ

• ترکیب

ایک پین میں مکھن یا دیسی گھی ڈالیں، اب اس میں سوجی ڈال کر بھون لیں، پھر اس میں ایلوویرا جیل شامل کریں تھوڑا سا پانی شامل کریں اور اچھی طرح بھنائی کریں، اب اس میں ایک مٹھی مکھانے شامل کریں اور انہیں پھولنے تک پکائیں چاہیں تو پانی بھی شامل کر کے اسے پکا سکتے ہیں اب اس میں اخروٹ بادام پستہ جو موجود ہو شامل کریں آخر میں کھانے کے تل اور سورج مکھی کے بیج شامل کریں، جب یہ حلوے کی شکل اختیار کر جائے تو اسے نکال کر چاہیں تو گرما گرم کھائیں یا پھر فریج میں رکھ لیں اور روزانہ اس کا 1 یا 2 ٹکڑا کھا لیں۔
اس حلوے سے آپ کے جسم میں طاقت آئے گی، ہڈیوں کی کمزوری دور ہوگی، مرد ہوں یا عورت دونوں ہی استعمال کر سکتے ہیں اس کے استعمال سے دونوں کا ہارمونل مسئلہ ٹھیک ہوگا اور صحت مند رہیں گے۔

In Dr Khurram Tips section you can check Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj in most easiest way. Find Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Haddion Ki Kamzori Ka Asan Gharelu Ilaj.

Reviews & Comments
jpg