Pakoray Crispy Banane Ka Tarika

Pakoray Crispy Banane Ka Tarika
Posted By:Sahil 5254 Views
0 Comments Apr 30, 2021


افطاری کے لئے روز ہی پکوڑے بنتے ہیں لیکن اکثر یہ کرسپی نہیں ہوتے۔۔۔ جانیں پکوڑوں کو کرسپی کرنے کے لئے زبیدہ آپا کا بتایا ہوا آسان طریقہ

یہ تو ہماری روایت کے افطاری پکوڑوں کے بِنا پوری ہی نہیں ہوتی، ایسے میں اکثر خواتین کو شکایت رہتی ہے کہ پکوڑے نرم رہ جاتے ہیں اور کرسپی نہیں ہوتے، تو اب ہماری ویب ویمن کارنر آپ کو بتانے جا رہا ہے پکوڑوں کو کرسپی کرنے کی آسان سی ٹِپ جس سے پکوڑے ہوں گے کرسپی بھی اور مزیدار بھی۔ تو اگر آپ بھی پہلے روزے میں مختلف پکوڑے بنانے والی ہیں تو یہ ٹِپ ضرور آزمائیں اور کرسپی کرسپی پکوڑے بنائیں۔

ٹپس:

پکوڑوں میں بیسن، دھنیا، مرچیں وغیرہ تو شامل کی ہی جاتی ہیں اگر آپ اس کے ساتھ ساتھ سوجی یا چاول کا آٹا یا پھر کارن فلور پکوڑوں کے آمیزے میں شامل کریں تو پکوڑے کرسپی بنیں گے۔
یاد رہے کہ آپ کو پکوڑوں کے آمیزے میں ان تینوں میں سے کسی ایک اجزاء کا ہی انتخاب کرنا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور ٹِپ یہ ہے کہ پکوڑوں میں سبزی جو بھی استعمال کریں اور پیاز کی مقدار زیادہ رکھیں جبکہ بیسن بہت کم اور پتلا رکھیں تو اس طرح بھی پکوڑے بہت کرسپی بنتے ہیں۔

In Zubaida Apa Totkay section you can check Pakoray Crispy Banane Ka Tarika in most easiest way. Find Pakoray Crispy Banane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Pakoray Crispy Banane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Pakoray Crispy Banane Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments