Nazar Ki kamzori ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Nazar Ki kamzori ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Nazar Ki kamzori ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Nazar Ki kamzori ka Ilaj experience. At Dr Essa Tips, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Nazar Ki kamzori ka Ilaj
Posted By: Afshan 1562 Views 0 Comments Mar 03, 2022


نظر کمزورہو گئی ہے ، بھاری بھرکم چشمے پہننے پڑتے ہیں، سونف کے اس نسخے سے نظر کی کمزوری کا ڈاکٹر عیسٰی نے آسان علاج بتادیا۔

آج کل چھوٹے چھوٹے بچوں کے بڑے بڑے بھاری بھرکم چشمے لگے ہوئے ہیں، اس کی وجہ موبائل، لیپ ٹاپ، کپمیوٹر وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہے۔ ان آلات سے نکلنے والی شعاعیں نظر کو کمزور کردیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں دیکھنے میں تکلیف ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ بھی آنکھوں کی دوسری بیماریاں ہو جاتی ہیں ۔ اس لئے اپنے بچوں کے لئے اسکرین ٹائم مخصوص کردیں۔ ہر وقت ان کو موبائل اور لیپ ٹاپ وغیرہ نہ دیں۔ یہاں آج ہم نظر کی کمزوری کے پرانے سے پرانے مرض کے لئے ڈاکٹر عیسٰی کا ایک ایسا نسخہ لے کر آئے ہیں جس سے کتنی ہی نظر کمزور ہو وہ اللہ نے چاہا تو دو سے تین مہینے کے استعمال سے بالکل ٹھیک ہو جائے گی۔

نسخہ

سونف
بھنے چنے
مصری
اس میں سونف اور بھنے چنے ہم وزن لے لیں اور مصری اپنے ذائقے کے حساب سے کم زیادہ کر سکتے ہیں ۔ سونف کو لکڑی کے ہاون دستے میں یا پتھر کے ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ لیں۔ اسٹیل یا لوہے میں نہ کوٹیں۔ اب جب یہ اچھی طرح کوٹ لیں تو ایک چھلنی میں ڈال کر چھان لیں ۔ چھاننے کے بعد جو پاؤڈر چھنے گا وہ آپ کی دوا ہے۔ اسکے ساتھ ہی چنے بھی کوٹ لیں۔ اب چنے،سونف اور مصری کو ملا لیں ۔ یہ آپ کی بہترین دوا تیار ہے ۔اگر بچوں کو دینا ہے تو آدھا آدھا چمچ صبح اور شام ان کو دودھ کے ساتھ کھلائیں ۔ بڑے ایک چمچ استعمال کریں صبح اور شام۔ یہ نسخہ استعمال کرنے کے دو سے تین مہیںےکے بعد نظر چیک کروائیں آپ کو فرق پتہ چل جائے گا۔

In Dr Essa Tips section you can check Nazar Ki kamzori ka Ilaj in most easiest way. Find Nazar Ki kamzori ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Nazar Ki kamzori ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Nazar Ki kamzori ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts