Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika

Find effective Gharelo Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika. Dive into a rich repository of Gharelo Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Gharelo Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika
Posted By: Shaista 1119 Views 0 Comments Jun 04, 2023


اُف یہ منہ کی بو: اگر آپ بھی منہ سے آنے والی بو کی وجہ سے دوستوں میں نہیں بیٹھتے تو ۔۔ اپنا ماؤتھ فریشنر گھر میں بنائیں اور بغیر کسی سائیڈ افیکٹ کے فائدہ اٹھائیں

منہ کی صفائی تو ہم سب ہی کرلیتے ہیں دانت بھی برش کرتے ہیں رگڑ رگڑ کر اور ایک اچھا معیاری پیسٹ بھی استعمال کرلیتے ہیں مگر اکثر آپ جب کام کر رہے ہوتے ہیں تو منہ بند ہوتا ہے اور بند منہ سے بھی اکثر ناگوار مہک آنے لگتی ہے جو ذرا معیوب لگتی ہے اس کے لئے ہی ہم ماؤتھ فریشنرز جیسے پراڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ منہ کی صفائی بھی رہے اور سانسیں بھی مہکتی رہیں۔
اب ماؤتھ فریشنر بھی کئی طریقے کے ہوتے ہیں ان کو حاصل کرنے کا آسان طریقہ تو بازار سے خریدنے کا ہوتا ہے لیکن اگر آپ تھوڑا سا اپنی صحت کے حوالے سے وقت نکالیں تو یہ ماؤتھ فریشنر گھر میں ہی بن سکتا ہے جس کے لئے آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہوگی وہ بھی آپ کے گھر میں ہی میسر ہوجاتی ہیں۔
تو چلیں جانتے ہیں کہ کس طرح آپ ماؤتھ فریشنر کو گھر میں آسانی سے ان 3 طریقوں کی مدد سے تیار کرسکتے ہیں تاکہ آپ بھی اپنی سانسوں کو مہکا سکیں۔

ماؤتھ فریشنر بنانے کا طریقہ:


• پودینے کا فریشنر:

ایک چمچ بیکنگ سوڈا، آدھا چمچ ٹی ٹری آئل اور ایک چمچ پودینے کے تیل کو مکس کرلیں۔ لیجیئے تیار ہے آپ کا منتھول کی خصوصیات سے بھرپور فریشنر جس سے نہ صرف منہ کے جراثیموں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس کے ذریعے آپ کے منہ کے چھالوں اور انفیکشن کو بھی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

• ہربل فریشنر:

ہربل پراڈکٹس ہمیشہ سے ہی ہمارے لئے فائدہ مند رہے ہیں اور ہربل ماؤتھ فریشنر آپ کے دانتوں کے جملہ امراض کو کنٹرول کرنے میں آپ کی بہتر مدد کرسکتے ہیں۔
اس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک کپ ابلا ہوا پانی، ایک چمچ روزمیری آئل اور دو پیسے ہوئے لونگ۔ ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور تین سے چار منٹ تک غرارے کریں۔ اگر آپ کا گلہ خراب ہے تو اسی فریشنر کو ایک سے دو منٹ منہ میں رکھیں پھر پھینک دیں۔ گلے کے بھی امراض میں آپ کی بہتر مدد کرسکتا ہے۔

• جراثیم کُش ماؤتھ فریشنر:

ماؤتھ فریشنر کا جراثیم سے پاک ہونا دراصل اہم ہے اور اگر آپ جراثیم سے پاک فریشنر گھر میں تیار کرلیں تو یہ آپ کے لئے زیادہ مفید ہوسکتا ہے

اس کے لئے آپ کو چاہیئے :

ایک چمچ سیب کا سرکہ اور ایک کپ پانی۔ بس ان کو مکس کرکے غرارے کریں اور تمام جراثیم مار بھگائیں۔
اسلئے اب اگر آپ بازار سے ماؤتھ فریشنر لانا بھول جائیں یا بازاری ماؤتھ فریشنر استعمال کرنے کے بعد بھی منہ کی صفائی اور مہک سے مطمئن نہ ہوں تو بس کچن کی ان اجزاء سے مرضی کا ماؤتھ فریشنر خود بنائیں اور پائیں تازہ سانسیں بغیر کسی جھنجھٹ کے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Moun Ki Badboo Door Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg