Maday Ke Masail Ka Asan Ilaj

Maday Ke Masail Ka Asan Ilaj
Posted By:Sobia 4074 Views
0 Comments Sep 10, 2021

معدہ انسان کے جسم کا وہ اعضاء ہے جو اگر مسائل کا شکار ہو جائے تو جسم کے تمام اعضاء کو متاثر کرتا ہے اس لئے ماہرین کہتے ہیں کہ معدے کی خرابی بیماریوں کی ماں ہے اور اس ہی لئے معدے کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیئے۔
معدے جوں ہی بیمار ہوتا ہے تو ایک ایک کر کے کئی بیماریوں کے ہونے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ڈاکٹر عیسیٰ کا بتایا ہوا ایسا چورن جو بنا کر آپ اپنے معدے کو صحت مند اور زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔

معدے کے مسائل حل کرنے والا چورن

• اجزاء
اجوائن ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
میتھی دانہ آدھا کھانے کا چمچ
پسا ہوا کالا نمک آدھا چائے کا چمچ

• ترکیب

ان تمام اجزاء کو گرینڈر میں پیس لیں اور بلکل باریک پاؤڈر بنا لیں، اب اس چورن کو ایک برنی میں بھر کر رکھ لیں اس چورن کا آدھا چائے کا چمچ ناشتے سے پہلے نہار منہ کھائیں اس کے بعد رات کے کھانے سے پہلے آدھا چائے کا چمچ اس کا استعمال کریں، اس چورن کو تمام عمر کے لوگ استعمال کر سکتے ہیں اس سے گیس، سینے کی جلن، معدے کی تکلیف اور معدے کی گرمی کا خاتمہ ہوگا۔

In Dr Essa Tips section you can check Maday Ke Masail Ka Asan Ilaj in most easiest way. Find Maday Ke Masail Ka Asan Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Maday Ke Masail Ka Asan Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Maday Ke Masail Ka Asan Ilaj.

Relevant Totkay

Reviews

Comments