Kele Ke Patton Ke Fayde

Find effective Health Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Kele Ke Patton Ke Fayde. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Kele Ke Patton Ke Fayde. Dive into a rich repository of Health Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Health Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Kele Ke Patton Ke Fayde. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Kele Ke Patton Ke Fayde
Posted By: Shahid 538 Views 0 Comments Jun 04, 2023


صرف ایک کیلے کا پتہ آپ کو خوبصورت اور صحت مند بنا سکتا ہے مگر ۔۔۔ جانیں اس کو استعمال کرنے کے 5 فوائد

کیلا سب سے زیادہ کھایا جانے والا ایسا پھل ہے جس کو ہر کوئی کھاتا ہے اور میٹھی ڈشز میں بھی اس کا استعمال عام طور پر کیا جاتا ہے۔ اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کیلے کے پتوں کو پیٹیوں سے نکال کر یوں ہی پھینک دیا جاتا ہے اور یہ کچرے کی نظر ہوتے ہیں لیکن ان پتوں کے فائدہ اگر آپ جان لیں تو استعمال کرنا کبھی نہ چھوڑیں گے کیونکہ یہ نہ صرف آپ کی صحت کے لئے مددگار ہیں بلکہ حسن کو چار چاند بھی لگا دیتے ہیں۔ کیلے کے پتوں کے 5 زبردست فوائد:
کیلے کے پتوں میں لوہا، پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، کلورین، وٹامن اے، بی، سی اور جی پایا جاتا ہے جو کہ اس کو آٌپ کی مدد کے لئے فائدہ مند بناتا ہے۔

• خشکی:

سردی ہو یا گرمی بالوں میں خشکی مرد و خواتین سب کو ہو جاتی ہے۔ ایسے میں کیلے کے پتوں کو استعمال کریں جو بالوں سے نہ صرف خشکی کو ختم کرتے ہیں بلکہ ان کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

طریقہ:

کیلے کے ایک پتے کے چھ حصے کرلیں اور ایک انچ کے ایک ٹکڑے کو بلینڈر میں ڈالیں، ساتھ ہی ایک چمچ ناریل کا تیل، دو چمچ ایلوویرا اور آدھا کپ دہی شامل کرلیں۔ ان کو اچھی طرح بلینڈر کریں کہ پتوں کا رس بھی شامل ہو جائے۔ اب اس پیسٹ کو بالوں میں 30 منٹ کے لئے لگائیں، اور ہفتے میں دو مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

• ہاضمہ:

کھانے کی زیادتی یا ہضم نہ ہونے کی وجہ سے پیٹ خراب ہو جاتا ہے تو آپ پریشان نہ ہوں کیلے بھی کھائیں اور پتے بھی۔

طریقہ:

پتے کو اچھی طرح پیس لیں تا کہ پاؤڈر تیار ہو جائے۔ ایک چمچ لیموں کا رس اور شہد ایک گلاس پانی میں مکس کریں اور اس پانی سے کیلے کے پتوں کا ایک چمچ پاؤڈر پھانک لیں۔ اس سے پیٹ کے کیڑے بھی مر جائیں گے اور ہاضمہ بھی ہو جائے گا۔

• ایکنی :

ایکنی کبھی بھی ہو جاتی ہے اور کتنے ہی اچھے فیس واش استعمال کرلیں اپنے وقت سے ہی ختم ہوتی ہے۔ ایسے میں کیلا بھی فائدہ مند ہے اور اس کا پتہ بھی۔

طریقہ:

کیلے کے پتے کو بیچ میں سے توڑیں، اس میں سے نکلنے والا رس دانوں پر لگائیں اور کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ بعد میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو کر صاف کرلیں۔

• بخار:

بخار کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں کبھی تھکن سے تو کبھی کسی اندرونی تکلیف کی وجہ سے۔ اس کا علاج کیلے کے پتے میں موجود ہے۔

طریقہ:

ایک کیلے کے پتے کا چار انچ کا ٹکڑا لیں اور اس کو اپنے ماتھے پر رکھ لیں، ایسے آپ کے جسم کی گرمائش آہستہ آہستہ پتے میں جزب ہو جائے گی اور آپ کو ریلیف ملے گا۔

• زخم:

چوٹ لگ جائے یا زخم پڑ جائیں تو دوائیاں بھی استعمال کریں، مگر اس ٹپ کو بھی ایک مرتبہ آزمائیں یہ آپ کے زخموں کو بھرنے میں مدد دے گی۔

طریقہ:

کیلے کے پتوں کو پیس لیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ تیار کریں اور زخم پر لگا لیں اس سے آپ کے زخم جلد بھر جائے گا اور انفیکشن سے بھی بچ جائیں گے۔

In Health Tips and Totkay section you can check Kele Ke Patton Ke Fayde in most easiest way. Find Kele Ke Patton Ke Fayde in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Kele Ke Patton Ke Fayde totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Kele Ke Patton Ke Fayde.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.