Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay

Find effective Beauty Tips and Totkay in Urdu for safeguarding Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay. Dive into a rich repository of Beauty Tips and Totkay, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Beauty Tips and Totkay in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay
Posted By: Marwa 1072 Views 0 Comments May 18, 2022


کیا آپ اپنی عمر سے جوان نظر آنا چاہتے ہیں؟ جانیئے چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے

کون ہو سکتا ہے جو اپنی عمر سے جوان نہیں نظر آنا چاہتا؟ یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ ہر شخص بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اپنی جوانی کی خوبصورتی اور رعنائی بھی کھو دیتا ہے اور اس ہی خوبصورتی کو عمر بڑھنے کے بعد بھی بحال رکھنے کے لئے مرد و خواتین بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ آج کل صرف بڑھتی عمر ہی چہرے کی خوبصورتی اور شادابی کو کھونے کی وجہ نہیں بلکہ زندگی میں بڑھتا تناؤ، نیند کی کمی، غیر مناسب غذاؤں کا استعمال بھی آپ کے چہرے پر بڑھتی جھائیوں اور بدنما ہلکوں کی وجہ ہو سکتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ خود کو جوان رکھنے کے لئے آج کل خواتین و مرد مختلف ٹریٹمنٹ کروا رہے ہیں لیکن چہرے کی ان جھریوں اور جھائیوں سے نجات کے لئے چند گھریلو نسخے بھی کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں جو آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

چہرے سے جھریاں دور کرنے کے لئے چند گھریلو نسخے


• لیموں کا رس

لیموں کا رس آپ کے چہرے سے جھائیاں اور جھریاں دور کرنے کے لئے سب سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے اس میں موجود وٹامن سی اور مضبوط اینٹی آکسیڈنٹس آپ کے چہرے سے بدنما اور ضدی داغوں کے ساتھ ساتھ جھائیاں اور جھریاں بھی ختم کر سکتے ہیں۔

• پہلا طریقہ

آدھے لیموں کا رس نچوڑ کر اسے پورے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں، روزانہ ایسا کریں اور کچھ ہی دنوں میں پائیں حیرت انگیز نتائج۔

• دوسرا طریقہ

ایک چائے کا چمچ لیموں کے رس میں آدھا چمچ گاڑھام دودھ اور ایک چائے کا چمچ انڈے کی سفید ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے پر لگا لیں، اس کے مستقل استعمال سے چہرے سے بدنما داغ اور جھریاں دور ہوں گی۔

• تیسرا طریقہ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا چہرہ عمر سے کئی سال جوان نظر آئے تو ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اس کا پیسٹ بنا لیں اور اس سے چہرے اور گردن کا مساج کر کے اسے کچھ دیر چھوڑ دیں، جھریاں دور ہوں گی رنگت نکھرے گی داغ دھبوں سے نجات ملے گی۔

• کیلے کا ماسک

کیلے وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جلد سے ضدی داغ دھبوں کو دور کرنے اور جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے بےحد فائدے مند ہے، ایک کیلے کو میش کریں اور اسے پورے چہرے اور گردن پر ماسک کی طرح لگا لیں، اس سے چہرے ہائیڈریٹ ہوگا اور آپ کے چہرے کے کھلے مسام بند ہوں گے۔

• دہی اور کھیرے کا ماسک

چہرے سے جھائیوں اور جھریوں کو دور کرنے کے لئے آدھے کپ دہی میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ کھیرے کا پیسٹ بنا کر شامل کریں اب اس کو مکس کریں اور چہرے سمیت گردن پر لگا لیں اس سے جلد جوان اور تروتازہ ہو جائے گی اور چہرے پر ایک چمک آ جائے گی۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay in most easiest way. Find Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Jhuriyan Khatam Karne Ke Tarikay.

Reviews & Comments
jpg