Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika experience. At Cooking Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika
Posted By: Shahzad 1369 Views 0 Comments Mar 22, 2023


استعمال شدہ تیل پھینکنےلگی ہیں تو ٹھہریئے! جانیئے استعمال شدہ تیل کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا طریقہ

کھانا پکانے کے لئے تیل کا استعمال تو ہر گھر کی ضرورت ہے۔ لیکن اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی چیز کو تلنے کے لئے کڑھائی بھر تیل نکالتے ہیں اورجب کام ہو جاتا ہے تو پھر وہ تیل بار بار استعمال ہوتا ہے اور بار بار استعمال سے وہ کالا بھی ہو جاتا ہے اور اس میں تلی ہوئی چیزوں کے ذرات اس کو اور گندا کردیتے ہیں۔ ایسے میں تیل کو پھینکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ۔ مہنگائی کے اس دور میں چیزوں کا ضیاں خاص کر تیل جو کہ اچھا خاصا مہنگا ہے ہمارے لئے اس کو پھینکنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے تیل کو دوبارہ نیا بنانے کی ایک بہت آسان اور شاندار ٹپ لے کر آئے ہیں جس سے آپ چند منٹوں میں ہی اپنے تیل کو بالکل صاف اور نقصان دہ اجزاء سے پاک کر لیں گی۔
٭سب سے پہلے آپ کا تیل جس برتن میں ہے اس کو دوبارہ چولہے پر چڑھادیں۔
٭میڈیم آنچ رکھیں۔
٭جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو ایک پیالی میں 3 کھانے کے چمچ کارن فلور زرا سے پانی کے ساتھ گھول لیں۔
٭اب گرم ہوتے تیل میں ہاتھ نیچے کرکے آہستگی سے یہ گھولا ہوا کارن فلورڈال دیں۔ تاکہ چھینٹیں نہ اڑیں۔
٭کارن فلور ڈالنے کے بعد چلانا نہیں ہے۔ اسے ایسے ہی پڑا رہنے دیں۔ وہ پھیل کر روٹی جیسی شکل اختیار کر لے گا۔
٭اس کارن فلور کو تیل میں پکنے دیں، تیل کی ساری گندگی اور ایکسٹرا ذرات اس کارن فلور پر چپکتے جائیں گے۔
٭چند ہی منٹوں میں آپ دیکھیں گی کہ تیل کا رنگ صاف ہوتا جا رہا ہے۔ اوراس میں موجود سارے کھانے کے ذرات اور کالا پن اس کارن فلور کی روٹی میں چپک گیا ہے۔
٭ اب اس روٹی کو آہستگی سے کسی چمچے یا چمٹے وغیرہ کی مد د سے باہر نکال لیں، آپ کا تیل بالکل نئے جیسا صاف ہو چکا ہے، اس میں سے تمام نقصان دہ اجزاء اور ذرات اس کارن فلور نے جذب کر لئے ہیں۔
لیجئے صرف کارن فلورکے استعمال سے آپ کا تیل دوبارہ استعمال کے قابل ہو گیا ۔

In Cooking Tips and Totkay section you can check Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika in most easiest way. Find Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Istemal Shuda Oil Ko Qabil e Ismtemal Banane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg