Hing Ke Fayde in Urdu

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Hing Ke Fayde in Urdu regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Hing Ke Fayde in Urdu enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Hing Ke Fayde in Urdu experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Hing Ke Fayde in Urdu
Posted By: Tania 6908 Views 0 Comments Feb 01, 2021


ہینگ کھانے میں استعمال کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی دے آپ کو سکون، جانیں 6 آسان نسخے

ہینگ تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتی ہے لیکن کیا آپ اس قیمتی مصالحہ کے فوائد جانتے ہیں؟ اگر ہم ہینگ کے مزاج کی بات کریں تو یہ گرم اور خشک ہے۔
بادی کھانے جن میں ماش کی دال، آلو، اروی اور کچالو وغیرہ شامل ہیں ان کھانوں میں ہینگ کا استعمال کرنا چاہئے۔
ہینگ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتی ہے۔
چھوٹے بچے جب گھٹنوں چلنا سیکھتے ہیں تو وہ زمین پر پڑی ہر چیز منہ میں ڈال لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پیٹ اکثر خراب رہتا ہے یا پھر پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں- ایسے میں ہینگ گھر میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہینگ کا سب سے بڑا کمال یہ ہے کہ پیٹ خراب اور متلی‘ الٹیوں میں بڑی تیزی سے کام کرتی ہے اور مریض کے پیٹ کو فوری آرام پہنچاتی ہے۔

بالوں کا جھڑنا

اگر ہم ہینگ کا پیسٹ بالوں کی جڑوں میں لگائیں تو اس سے ہمارے بال مجبوط ہو جائیں گے۔ دو چمچ ہینگ میں آدھا چائے کا چمچ پسی کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ سرکہ ملا کر بالوں کی جڑوں میں مساج کریں چند دِنوں میں ہی بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔

سر کا درد

سر کے درد میں ہینگ کا استعمال بے حد مفید ہے۔ نزلہ کی وجہ سے ہونے والا سر کا درد ہو یا پھر مائیگرین ، ہینگ کا استعمال فوری راحت دیتا ہے۔ کافور، ہینگ، پیپر منٹ اور سونٹھ کو باریک پیس کر عرق گلاب میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور اس کو سر پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، تھوڑی دیر میں سر کے درد میں آرام محسوس کریں گے۔

دانت کا درد

جسم کے کسی حصے میں بھی درد ہو، ہینگ کا استعمال فوری راحت کا باعث بنتا ہے۔
۱۔ داڑھ کے درد میں اگر ایک چٹکی ہیرا ہینگ داڑھ میں رکھ لی جائے تو تھوڑی دیر میں آرام آجاتا ہے۔
۲۔ ایک کپ پانی میں دو چٹکی ہینگ اور دو لونگیں ڈال کر ابال لیں اور اس پانی سے کلی کریں دانت کے درد میں آرام آئے گا-
۳۔ لیموں کے رس میں ہینگ ملا کر گھول لیں اور روئی سے دانت پر لگائیں تو دانت سے خون نکلنا اور پیپ آنا بند ہو جاتی ہے۔

ماہواری کا درد

وہ خواتین جو ہر ماہ ماہواری کا شدید درد برداشت کرتی ہوں یا جنھیں ماہواری کھل کر نہ آتی ہو اور ماہواری کا ماہانہ نظام مستقل نہ ہو ان کو ہینگ کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ ایک کپ بٹر ملک میں ایک چٹکی ہینگ، ڈیڑھ کھانے کا چمچ میتھی دانہ کا سفوف اور آدھا چائے کا چمچ نمک ملا کر ایک مہینہ تک مستقل دن میں دو دفعہ پینا چاہئے۔ ایک مہینہ کے اندر ہی ماہواری کی تکلیف دور ہو جائے گی۔
چیونٹیاں اور لال بیگ بھگانا
ہینگ کو پیس کر چیونٹیوں کے سوراخ میں ڈالنے سے چیونٹیاں بھاگ جاتی ہیں۔ کچن کیبنیٹ کے کونوں میں بھی ہینگ لگانے سے چیونٹیاں اور لال بیگ نہیں آتے۔
پاگل کتے کا کاٹنا
ہینگ کو عرق گلاب میں مِلا کر مریض کو روزانہ پلائیں جبکہ ہینگ کو پانی میں پتلا کر کے پاگل کتے کے کاٹے پر لگائیں۔
اِس کے علاوہ ہینگ کا استعمال کان کے درد، معدہ کے درد، نزلہ ،کھانسی اور دمہ میں انتہائی فائدہ مند ہے۔

In Health Tips and Totkay section you can check Hing Ke Fayde in Urdu in most easiest way. Find Hing Ke Fayde in Urdu in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Hing Ke Fayde in Urdu totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Hing Ke Fayde in Urdu.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.