Gosht Galane Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Gosht Galane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Gosht Galane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Gosht Galane Ka Tarika experience. At Cooking Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Gosht Galane Ka Tarika
Posted By: Sadia 6777 Views 0 Comments Jul 11, 2021


گوشت گل نہیں رہا اور دعوت پر مہمان آنے والے ہیں، جانیئے گوشت میں کیا چیز شامل کر کے آپ اسے آسانی سے گلا سکتے ہیں

بکرا عید پر سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے گوشت کو گلانا کیونکہ قربانی کا گوشت اکثر ایک ہی بھانپ میں اور اکثر کئی گھنٹوں میں بھی نہیں گلتا، لیکن ہم اگر اس میں کچھ ایسا ملا دیں جس سے یہ بہت جلدی گل جائے تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا۔
اس لئے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں گوشت کو گلانے کے چند آسان اور معروف شیف اقبال شاہ کے بتائے ہوئے چند آسان طریقے جو وہ خود استعمال کر کے گوشت با آسانی گلاتے ہیں۔

گوشت گلانے کے چند آسان طریقے

• اگر آپ چاہتے ہیں کہ گائے بکرے یا دنبے کا گوشت آسانی سے گل جائے تو کچا پپییتا پیس کر اس کا پیسٹ بنا کر فریج میں محفوظ کر لیں کیونکہ یہ آپ کے بہت کام آئے گا۔
• اب جب بھی گوشت کا سالن، یا کڑاہی اور بار بی کیو وغیرہ بنائیں تو اس میں ایک سے دو چمچ یا پھر گوشت کی مقدار کے مطابق پسا ہوا پپیتا ڈال لیں تو گوشت جلدی اور با آسانی گلے گا۔
• ماہر شیف بتاتے ہیں کہ اگر آپ گوشت گلانا چاہتے ہیں تو میٹھا سوڈا بھی گوشت پر لگا کر رکھ سکتے ہیں مگر اس کی مقدار کا خاص خیال رکھنا ہوگا، ایک کلو گوشت میں 2 سے 3 چٹکی میٹھا سوڈا لگا کر اسے کچھ دیر چھوڑ دیں پھر اسٹیک یا باربی کیو وغیرہ بنانے کے لئے مصالحہ لگائیں، گوشت با آسانی گلے گا۔
• اس کے علاوہ تیسری چیز یہ ہے کہ آپ گوشت میں کچری پاؤڈر، اگر گوشت میں آپ کچری پاؤڈر ملا کر رکھ دیں اس سے گوشت با آسانی گلے گا کچری پاؤڈر دنیا کے بڑے بڑے ہوٹلز میں بھی گوشت گلانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

In Cooking Tips and Totkay section you can check Gosht Galane Ka Tarika in most easiest way. Find Gosht Galane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Gosht Galane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Gosht Galane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg