Ghutno Ke Dard Ka Ilaj

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Ghutno Ke Dard Ka Ilaj regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Ghutno Ke Dard Ka Ilaj enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Ghutno Ke Dard Ka Ilaj experience. At Health Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Ghutno Ke Dard Ka Ilaj
Posted By: Shahzad 2258 Views 0 Comments Jun 04, 2023


گھٹنوں کا درد چلنے پھرنے سے معذور کر سکتا ہے، کچھ ایسے عمل جو بغیر دوا کے اس درد کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں

گھٹنوں کا درد اس دنیا کے پچاس فی صد لوگوں کو عمر کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے کبھی تو اس کی وجہ عمر کی زیادتی ہوتی ہے اور کبھی اس کا سبب وزن کا بڑھنا یا پھر ہڈیوں کی کمزوری ہوتی ہے- یہ ایک تکلیف دہ مرض ہے اور اس کی شدت انسان کو چلنے پھرنے سے معذور کر دیتا ہے جس کی وجہ سے بہت ساری دوسری بیماریاں بھی انسان کے اوپر حملہ آور ہو سکتی ہیں- اس لیے اس درد کو قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے جس کو ہم اپنے کچھ اقدامات کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں-
ماہرین کی ہدایات کے مطابق کچھ ایسے کام جو گھٹنوں کے درد کو کم کریں

1: اپنی ٹانگوں اور کولہے کے پٹھوں کو طاقتور بنائیں

پٹھوں کی کمزوری گھٹنے کے درد میں اضافے کا ایک بنیادی سبب ثابت ہو سکتی ہیں- ڈاکٹروں کے مطابق اگر ٹانگوں اور کولہے کے پٹھے طاقتور ہوں گے تو وہ گھٹنوں پر کم سے کم دباؤ ڈالیں گے جس سے گھٹنے کے دردوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے- اس کے لیے ایک چھوٹی سی مشق بہت کارگر ثابت ہو سکتی ہے جس کے لیے آپ کو کسی سیڑھی کی طرف منہ کر کے بالکل سیدھا کھڑا ہونا ہے- اس کے بعد پہلی سیڑھی پر ایک پیر رکھیں اور اپنے جسم کا سارا بوجھ اس ٹانگ پر ڈالیں اور ہاتھوں سے سیڑھیوں کی گرل کو تھام کر کمر سیدھی رکھیں- اس کے بعد دوبارہ نیچے آجائیں اور اس عمل کو دوسری ٹانگ کے ساتھ کریں اس عمل کو دس بار دہرائيں-

2: گھٹنے پر سپورٹ کرنے کے لیے کور چڑھائیں

عام طور پر مارکیٹ میں گھٹنے کی سپورٹ کے لیے میڈیکیٹڈ کور دستیاب ہوتے ہیں چلنے کے دوران ان کو گھٹنے پر چڑھانے سے گھٹنے کے اوپر پڑنے والے دباؤ میں 43 فی صد تک کمی واقع ہوتی ہے جس سے گھٹنے کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے-

3: گھٹنے کو حرکت دیں

عام طور پر عمر کے ساتھ انسان کے پٹھے اور ہڈیاں چکنائی کی کمی کے باعث سخت ہو جاتی ہیں جس کے باعث درد کا باعث بنتی ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر ایک چھوٹی سے ورزش کے ذریعے نرم رکھا جا سکتا ہے- اس کے لیے آپ پلنگ یا فرش پر بیٹھ جائيں اور ٹخنے کے نیچے ایک تکیہ رکھ لیں اور اس کے بعد اپنے گھٹنے کو بالکل سیدھا کریں اور اس کے بعد اس کو واپس موڑیں اس مشق کو دس بار دہرائیں اس سے گھٹنے نرم ہو جاتے ہیں اور ان کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے- ماہرین کے مطابق کچھ ایسے کام جو گھٹنوں کے درد کو بڑھا سکتے ہیں

1: زيادہ نمک اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں

زیادہ نمک کے استعمال جوڑوں کی سوزش کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے اس وجہ سے دن بھر میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں- اس سے درد میں کمی واقع ہو سکتی ہے اسی طرح زیادہ چکنائی کا استعمال خون میں غیر صحت مند چکنائی کو جمع کر دیتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ کولیسٹرول کی اور یورک ایسڈ کی زیادتی بھی درد میں اضافے کا باعث ثابت ہو سکتی ہے اس لیے اس کا استعمال بھی کم سے کم کرنا چاہیے-

2: پرانے جوتوں کا استعمال ترک کر دیں

بعض اوقات گھٹنوں کے درد کا سبب وہ جوتے بھی ہوتے ہیں جو کہ پرانے ہونے کے سبب گھس جاتے ہیں اور ہمارے گھٹنوں کے اوپر زیادہ دباؤ ڈالنے کا سبب بن رہے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے ٹانگوں اور گھٹنوں مین شدید درد ہوتا ہے- اس وجہ سے ایسے جوتوں کا استعمال ترک کر کے ایسے جوتوں کا استعمال شروع کرنا چاہیے جو ہمارے گھٹنوں اور پیروں کے لیے آرام دہ ہوں-

3: ایسے عمل سے پرہیز کریں جو کہ گھٹنوں پر دباؤ کا سبب بنیں

گھٹنے کے درد میں مبتلا افراد کو ایسے کھیلوں سے یا ایسے عمل سے پرہیز کرنا چاہیے جو کہ گھٹنوں پر زیادہ دباؤ ڈالنے کا باعث بنیں- خصوصاً بھاگ دوڑ اور اچھلنے کودنے سے خاص طور پر پرہیز کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے درد میں اضافہ ہو سکتا ہے-

In Health Tips and Totkay section you can check Ghutno Ke Dard Ka Ilaj in most easiest way. Find Ghutno Ke Dard Ka Ilaj in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghutno Ke Dard Ka Ilaj totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghutno Ke Dard Ka Ilaj.

Reviews & Comments
jpg

DISCLAIMER: The Health Videos and content information are provided on this site for informational purposes only and is not intend to any Medical Advice, Counseling, Diagnosis or Treatment. Please contact to your health advisor for any your health concern.