Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika

Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 2162 Views
0 Comments Jul 18, 2021


عید پر گوشت کاٹنے کے لئے چُھریوں کو گھر پر تیز کریں۔ جانیئےچُھریوں کو تیز دھار کرنے کے چند آسان اور گھریلو طریقے

بڑی عید پر اگر کوئی چیز سب سے زیادہ استعمال میں آتی ہے تو وہ ہے چھریاں جی ہاں! کیونکہ گوشت کاٹنا ہو، بوٹیاں بنانی ہوں، ہڈی اور گوشت علیحدہ کرنا ہو یا پھر چربی الگ کرنی ہے تو چھُری کا استعمال تو کرنا ہی ہوگا۔
اکثر لوگ پیسے خرچ کر کے باہر سے چھریاں تیز کرواتے ہیں مگر اس کا ٹائم اب کہاں، اس لئے ہم آپ کے لئے لائے ہیں چند ایسے طریقے جس سے آپ کو چھریاں تیز کرنے کے لئے خرچہ کرنے کی ضرورت نہیں اور آپ کریں گی گھر میں ہی چھریوں کو ایک دم تیز تاکہ گوشت کٹ سکے آسانی سے۔

چھریوں کو تیز کرنے کے لئے چند گھریلو ٹپس

• چھری تیز کرنے والا پتھر با آسانی بازار سے مل جاتا ہے یہ تھوڑا کھُردرا ہوتا ہے اور اس پر چھری گھسنے سے یہ تیز ہو جاتی ہے مگر اسے تیز دھار کرنے کے لئے سب سے پہلے صحیح طریقہ جاننا ضروری ہے۔
• تو چھُریاں تیز کرنے کان صحیح طریقہ یہ ہے کہ آپ سب سے پہلے تو چھری تیز کرنے والے پتھر کو پانی میں بھگو کر گیلا کر لیں۔
• اب چھری کو بھی گیلا کریں اور اس پتھر پر چھری کی دونوں سائیڈز کو 5، 5 منٹ تک گِھس لیں۔
• اگر چھری زیادہ خراب ہے تو اس عمل کو دو سے تین مرتبہ دُہرائیں تاکہ یہ تیز دھار ہو جائے۔
• اس کے علاوہ اگر چائے کے کپ کو اُلٹا کر کے اس کے نچلے حصے پر چُھری کو گھِسا جائے تو اس سے بھی چُھری تیز ہو جاتی ہے مگر اس کے لئے بھی چھری اور کپ کو گیلا ضرور کریں۔
• ایک اور طریقہ یہ ہے کہ سِل بٹے کو گیلا کر کے اس پر چُھری رگڑ لیں چھری تیز ہو جائے گی۔
• اب کریں چھری ان طریقوں سے تیز تاکہ گوشت کاٹنا ہو جائے آسان۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghar Main Churiyan Tez Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments