Ghar Face Polish Karne Ka Tarika

Ghar Face Polish Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 2963 Views
0 Comments Aug 11, 2021


گھر پر فیس پالش بنائیں اور پارلر کے پیسے بچائیں، جانیئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا آسان طریقہ

چہرے پر روزانہ کی دھوپ، دھول مٹی اور گرد و غبار بے حد اثر انداز کرتا ہے اور ہماری خوبصورت جلد کو بے جان اور بے رونق بنا دیتا ہے، ایسے میں ہمیں جلد کی حفاظت اور رنگت کو بحال کرنے کے لئے فیس پالش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے لئے پارلر جانا پڑتا ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں اسے گھر میں بنانے کا آسان طریقہ جو بتایا ہے ڈاکٹر اُمِ راحیل نے تو آیئے جانتے ہیں گھر پر فیس پالش بنانے اور کرنے کا طریقہ۔

گھر پر فیس پالش بنانے کا طریقہ

• ایک کھانے کا چمچ دہی لیں۔
• اس میں ایک چائے کا چمچ چینی ڈالیں۔
• اب اس میں ایک چائے کا چمچ شہد مکس کریں۔
• پھر ان چیزوں میں آدھا چائے کا چمچ نمک بھی شامل کریں کیونکہ یہ اسکن پالش کرنے کے لئے بہترین ہوتا ہے۔
• اب اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس اسکن پالش کو بنا کر چہرے اور گردن پر لگائیں اور ہلکا سا مساج کریں اور سادے پانی سے دھو لیں۔
• دانوں والے چہرے پر اس کا استعمال نہ کریں۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Ghar Face Polish Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Ghar Face Polish Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Ghar Face Polish Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Ghar Face Polish Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments