ڈاکٹر اُمّ راحیل کی بتائی ہوئی آم کے پتوں کی کریم بنائیں اور گرمی دانے دور بھگائیں، جانیں آسان سی ٹپگرمی میں ہم اکثر گرمی دانوں کا شکار ہو جاتے ہیں ساتھ ہی آپ کھانے سے بھی دانے نکلتے ہیں ایسے میں ڈاکٹر امّے راحیل نے بتائی ہے آم کے پتوں سے بنائی ہوئی ایسی کریم جس کے استعمال سے ہو جائے گا گرمی دانوں کا خاتمہ۔ٹپ• سب سے پہلے آم کے تازہ پتے لیں اور انہیں سُکھا لیں، پھر انہیں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔• اب ایک چائے کا چمچ آم کے پتوں کا پاؤڈر لیں، اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں۔• ست پودینہ کا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ڈالیں اب اس میں ایک کھانے کا چمچ ایلوویرا جیل شامل کریں۔• یہ آپ کی ایک ایسی ایکنی کریم بن جائے گی جو گرمی دانوں اور آم کھانے کے بعد نکلے والے دانوں کو ختم کرنے کے لئے بے حد مفید ہے۔• اس کو چہرے اور جسم پر لگائیں یہ کریم خشک ہو جائے گی، اسے دھونے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔• اگر چہرے پر بس والے دانے ہو رہے ہیں تو اس کو رات کو سونے سے پہلے لگائیں۔
In Dr Umme Raheel Tips section you can check Garmi Dane Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Garmi Dane Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Garmi Dane Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Garmi Dane Khatam Karne Ka Tarika.