Furniture Polish Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Furniture Polish Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Furniture Polish Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Furniture Polish Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Furniture Polish Karne Ka Tarika
Posted By: Shahid 33856 Views 0 Comments May 26, 2023


500 روپے میں اب پورا فرنیچر پالش کریں۔۔ گھر میں لکڑی کا بد رنگ اور خراب فرنیچر پالش کرنے کا آسان طریقہ

فرنیچر کتنا بھی خوبصورت اور چمکدار کیوں نہ ہو وقت کے ساتھ دھول مٹی اور بار بار صاف کرنے سے اسکی چمک کم ہو ہی جاتی ہے جسکی وجہ سے وہ بد رنگ اور پرانا لگنے لگتا ہے۔ حقیقتا لکڑی کی اپنی کوئی چمک نہیں ہوتی بلکہ ساری چمک پالش کی ہوتی ہے جو ہر سال دو سال میں کروائی جاتی ہے لیکن اسے کروانا کافی مہنگا پڑتا ہے۔ اسی لیئے آج ہم لائے ہیں آپ کے لائے ہیں گھر میں پالش کرنے کا طریقہ جس سے نہایت ہی سستے میں گھر بیٹھے آپ اپنا فرنیچر پالش کرسکتے ہیں وہ بھی بنا کسی کی مدد کے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ یہ پالش کس طرح بنتی ہے۔

پالش بنانے کا طریقہ:

پالش تیار کرنے کیلیئے آپ کو صرف تین چیزوں کی ضرورت ہے،
۔ آدھا لیٹر تِھینر
۔ آدھا پاؤ سندرس
۔ مَلمَل کا کپڑا
سب سے پہلے آپکو کسی کاغذ یا کپڑے کے اوپر سندرس کو نکال کے باریک پیس لینا ہے، آپ کسی بھی طرح اسے پیس سکتے ہیں جو آپکو ٹھیک لگے۔ سندرس آپکو کسی بھی فرنیچ یا پینٹ کی دکان سے با آسانی مل جائے گی۔ اب ہم اس پسے ہوئے سندرس کو تھنر کی بوتل کے اندر ڈالیں گے، ڈاال کر ڈھکن لگا کے اسے اچھی طرح ہلاتے رہنا ہے ہر تھوڑی دیر میں پھر اسے رات بھر کیلیئے رکھ دینا ہے۔ اگلی صبح تھنر اور سندرس والا مکسچر ململ کے کپڑے سے چھان کر دوسری بوتل میں ڈال دیں اور اسے اچھے سے چھاننا ہے تاکہ فرنیچر پر پالش اتنی ہی اچھی ہو۔ اب اسی ململ کے کپڑے سے ہم پالش کریں گے۔

پالش کرنے کا طریقہ:

۔ پالش کرنے سے پہلے مطلوبہ جگہ کی سوکھے کپڑے یا برش کی مدد سے صفائی کریں تا کہ دھول مٹی باقی نہ رہے۔
۔ ململ کے کپڑے کی گدی بنا کے اس پر تھوڑی سی پالش لگائیں اور جہاں جہاں بھی آپ نے پالش کرنی ہو وہاں اچھے سے اسکا ایک ہاتھ پھیریں۔
۔ ایک جگہ پر ایک دفعہ ہی پالش کرتے ہوئے ہاتھ نیچے کی طرف لانا ہے، اور خشک ہونے کے بعد اس پر دوسرا ہاتھ نہیں پھیرنا ہے۔
۔ جب تک پالش خشک نہ ہوجائے تب تک آپ نے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ اس پر مٹی نہ پڑے، کمرے کے کھڑکی دروازے بند رکھیں۔
۔ اس پالش کو آپ خشک ہونے کے بعد گیلے کپڑے سے بھی صاف کرسکتے ہیں، یہ خراب نہیں ہوگی۔
۔ اگر آپ ہر سال اپنے فرنیچر کو اسی طرح پالش کریں گے تو وہ کبھی بد رنگ اور پرانا نہیں لگے گا نہ ہی اس پہ دیمک لگے گی۔
۔ اس پالش کو آپ سالہ سال استعمال کرسکتے ہیں یہ پالش خراب نہیں ہوگی۔



In Gharelo Tips and Totkay section you can check Furniture Polish Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Furniture Polish Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Furniture Polish Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Furniture Polish Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg