Face Pack Banane ka Tarika

Face Pack Banane ka Tarika
Posted By:Najma 3969 Views
0 Comments Jul 04, 2020

مختلف فیشلز وغیرہ کا ذکر تو ہم آپ سے روزانہ ہی کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو قدرتی فیس پیک بتائیں گے۔ جس کے استعمال سے آپ کے چہرے کی چمک بھی بڑھے گی اور مساموں کی صفائی بھی صحیح سے ہوجائے گی۔

فیس پیک بنانے کے اجزاء:

ہلدی
بیسن
دہی
لیموں
گلاب کا عرق۔

طریقہ:

• تمام اجزاء ہم وزن لے لیں۔ یعنی ایک ایک چمچ ہلدی، دہی، بیسن، لیموں کا رس اور گلاب کا عرق اچھی طرح مکس کرلیں۔
• لیجئے تیار ہے آپ کا قدرتی فیس پیک!
• اب اس پیک کو چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ تک رہنے دیجئے۔
• سوکھنے پر اس کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
• اگر آپ اس کے اچھے نتائج چاہتی ہیں تو اس کا روزانہ استعمال یقینی بنائیں اور اپنی رنگت کو نکھاریں۔
• یہ پیک آپ جسم کے دیگر حصوں جہاں آپ سمجھتی ہیں کہ کالے ہورہے ہیں، داغ دھبے یا نشانات ہورہے ہیں وہاں پر بھی لگا سکتی ہیں۔
• یاد رہے کہ بہت زیادہ ایکنی کی صورت میں اس پیک کو بناتے وقت ہلدی کا استعمال نہ کریں۔۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Face Pack Banane ka Tarika in most easiest way. Find Face Pack Banane ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Face Pack Banane ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Face Pack Banane ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments