Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika

Find effective Dr Bilquis Tips in Urdu for safeguarding Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika. Individuals often explore various methods to find valuable tips, natural remedies, wellness guidance, herbal solutions, totkays, and easy home remedies for Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika. Dive into a rich repository of Dr Bilquis Tips, home remedies, useful tips, and more at Daily Tips. Our curated Dr Bilquis Tips in Urdu are specifically crafted for ensuring the protection of Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika. We strive for these tips to be not only informative but also highly effective for your needs.

Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika
Posted By: Asif 4393 Views 0 Comments Mar 30, 2021


ڈاکٹر بلقیس نے بتایا دانتوں کیلئے سستا سا منجن ، دانتوں کے تمام امراض کاخاتمہ صرف اس منجن سے ۔۔ گھر پر بنانے کا طریقہ جانیں!

دانتوں سے متعلق بہت سے امراض ایسے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار رہتے ہیں ۔ کسی کو دانتوں کے ہلنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے کسی کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے۔ کسی کے دانتوں پر پیلی تہہ جم جاتی ہے جو کہ دیکھنے میں بُری لگتی ہے ۔ کسی کے دانتوں میں کیڑا لگ جاتا ہے، جس کی وجہ سے دانتوں میں درد رہنے لگتا ہے۔ یا پھر کسی کو دانتوں میں ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت ہوتی ہے۔ ان تمام مسائل کی وجہ سے لوگوں کو کھانے پینے میں بھی مسئلہ ہوتا ہے۔ وہ دانت کے درد کی وجہ سے بے چین رہنے لگتے ہیں اور یہ دانتوں کا درد ان کے وبال جان بن جاتا ہے۔
ایسے لوگ جنہیں دانتوں کے مندرجہ بالا مسائل کا سامنا ہے، انہیں گھر پر ہی ایک منجن تیار کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے، جسے وہ گھر پر آسانی سے تیار کرکے رکھ لیں اور باقاعدگی سے استعمال کریں تو انہیں دانتوں کے کئی مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا ۔

منجن بنانے کیلئے درکار اجزا :

اس منجن کو تیار کرنے کیلئے درکار اجزا مندرجہ ذیل ہیں ۔ رائی دانہ، پیاز کے بیج (اس کے بیچ کو اگر پانی میں ابال کر اُس پانی سے کلی کرلی جائے تو اس سے دانتوں میں پلاک لگنے کا عمل رُ ک جاتا ہے)۔ سرس کے بیچ (اس کے بیچ ہلتے دانتوں کو ٹھیک کرنے میں مددگار ہوتے ہیں)۔ گلنار، انار کی کلی (یہ دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنے کے عمل کو روکتا ہے ۔ یہ پایوریا کیلئے بہت اچھا مانا جاتا ہے ۔ یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتا ہے اور اس کی وجہ سے دانتوں پر داغ دھبے نہیں جمتے اور نا ہی پلاک جمتی ہے) ۔ ایکٹیویٹڈ چارکول۔ ان تمام چیزوں کو ہم وزن لینا ہے ۔

منجن بنانے کا طریقہ:

رائی دانہ۔ پیاز کے بیج، سرس کے بیج اور گلنار(انار کی کلی) کو چوپر میں ڈال کر پیس لیں ۔ سرس کے بیج سخت ہوتے ہیں، اس لئے بہتر یہ رہے گا کہ پہلے آپ اسے ہاون دستے میں ڈال کر کوٹ لیں اور پھر اسے باقی چیزوں کے ساتھ چوپر میں ڈال کر پیسیں ۔ جب تمام چیزیں پیس لیں تو ایک چھلنی کی مدد سے اسے چھان لیں ۔ جو چیزیں ثابت چھلنی میں رہ جائیں انہیں دوبارہ پیس لیں ۔ جب تک تمام چیزوں کا اچھا سا پاؤڈر تیار نہ ہوجائے اسے طر ح پیستی رہیں ۔ پاؤڈر تیار ہوجائے تو اس میں ایکٹیویٹڈ چارکورل ملادیں ۔ منجن تیار ہے ۔ اس منجن کا رنگ کالا یا لال ہوسکتا ہے ، اس لئے اسے دیکھ کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

پیالے میں حسب ضرورت منجن نکالیں اور اس میں دو سے تین قطرے کھوپرے کا تیل ڈالیں ۔ اسے مکس کریں ۔ انگلی کی مدد سے اس منجن کو تمام دانتوں اور مسوڑھوں پر اچھی طرح لگائیں ۔ تھوڑی دیر لگائے رکھیں ۔ اس کے بعد کلی کرلیں ۔ اس منجن کو صبح شام باقاعدگی سے استعمال کریں ۔ کچھ ہی دنو ں میں آ پ کو دانتوں کے جملہ امراض سے چھٹکارہ مل جائے گا ۔ یہ منجن خاص طور پر بزرگ افراد کیلئے بہت آزمودہ ہے ، کیونکہ وہ دانتوں کے ہلنے ، کیڑا لگ جانے یا دانتوں میں درد ہونے کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں ، ایسے بزرگ افراد اس منجن کواستعمال کریں تو انہیں بہت فائدہ ہوگا ۔

دانتوں کے مسائل کی اندرونی وجوہات:

دانتوں کے جملہ امراض جیسے پایوریا، دانتوں کا ہلنا یا دانتوں کا اپنی جگہ چھوڑدینا، کسی نا کسی جسم کی اندرونی وجہ کی وجہ سے بھی ہوتے ہیں ۔ اسلئے اس منجن کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دیکھیں کہ کہیں آ پ کے نظام انہضام میں کوئی خرابی تو نہیں؟ قبض ہونے اور ادویات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے بھی اکثر لوگوں کو دانتوں کے ان مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ لہذا اندرونی وجوہات پر بھی غور کریں اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھی کوشش کریں ، ساتھ ہی اس منجن کا استعمال جاری رکھیں، اللہ کے کرم سے ضرور فائدہ ہوگا ۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika in most easiest way. Find Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Danto Ke Liye Manjan Banane Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg