Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Chawal se Facial Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Chawal se Facial Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Chawal se Facial Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
عید آ رہی ہے اور پارلرز میں بہت رش ہے، تو بس پھر گھر میں چاول کا فیشل کریں اور پائیں پارلر جیسا نکھار بس کچھ ہی دیر میںعید قریب ہے اور خواتین گھر کے بےشمار کاموں کے ساتھ ساتھ کپڑے جوتے اور میچنگ کی جیولری کی خریداری میں مصروف ہیں، لیکن اس دوران فیشل بھی کروانا ہے اور پارلر بھی جانا ہے۔لیکن اگر آپ پارلر نہیں جانا چاہتیں اور چہرہ بھی چمکانا چاہتی ہیں تو آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چاولوں سے فیشل کا ایسا طریقہ کہ آپ پارلر جائے بنا بھی گھر میں اپنا فیشل پارلر جیسا کر لیں گی۔چاولوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ صدیوں سے خوبصورتی بڑھانے کے لئے کیا جا رہا ہے، اور اب بیوٹی پراڈکٹس اور شیمپو وغیرہ میں بھی چاولوں کا استعمال کیا جاتا ہے، چاولوں کو قدرتی وائٹننگ ایجنٹ بھی کہا جاتا ہے اس کے استعمال سے مسام بند ہوتے ہیں، رنگت گوری ہوتی ہے اور چہرہ صاف شفاف ہوتا ہے۔چلیں تو پھر دیر کیسی چاول کا فیشل شروع کرتے ہیں۔رائس ٹونررائس ٹونر بنانے کے لئے ایک کپ چاول دھو لیں اب اس میں ایک کپ پانی شامل کریں اور اسے رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں، اگلی صبح پانی چھان کر ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں اس پانی کو ایک ہفتے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے اس پانی کا روزانہ اپنے چہرے پر اسپرے کریں رائس ٹونر تیار ہے۔رائس اسکربچاولوں کو چہرے پر استعمال کرنے سے کیل مہاسے اور داغ دھبے ختم ہوتے ہیں، بلیک ہیڈز بھی ختم ہوتے ہیں اور ڈیڈ اسکن بھی صاف ہو جاتی ہے، چاولوں کا اسکرب بنانے کے لیے کچے چالوں کو پیس لیں پھر ایک پیالی میں دو چائے کے چمچ پسے ہوئے رائس پاؤڈر میں دو چائے کے چمچ شہد مکس کر لیں، بہترین نتائج کے لیے اس اسکرب سے روزانہ 10 سے 15 منٹ ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اگر آپ …رائس کریم رائس ماسکچار چمچ ابلے ہوئے چاول لے لیں اور انہیں میش کر لیں، اب اس میں 4 چمچ دہی، 1 چمچ آٹا اور 1 چمچ بیسن ملا لیں، اس پیسٹ کو اچھی طرح مکس کریں اور ساتھ چند قطرے ناریل کا تیل شامل کر لیں، اب اس کریم سے 15 منٹ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔اب اس ہی مکسچر کو ماسک کی طرح چہرے، ہاتھوں اور گردن بازو پر لگائیں اور سوکھ جانے پر یا 20 منٹ بعد دھو لیں، رائس کریم اور رائس ماسک بیوٹی پارلر جیسے وائیٹننگ فیشل جیسا ہی ہے اگر آپ بہترین نتائج چاہتی ہیں تو اس عمل کو ہفتے میں دو بار ضرور دہرائیں۔
In Beauty Tips and Totkay section you can check Chawal se Facial Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Chawal se Facial Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Chawal se Facial Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Chawal se Facial Karne Ka Tarika.