Charaita Booti Benefits in Urdu

Charaita Booti Benefits in Urdu
Posted By:Sadia 1921 Views
0 Comments Nov 12, 2021

چرائتہ ایک مؤثر ادویاتی پودا ہے، قدرت نے اس میں اپنی حکمت سے بے شمار ادویاتی خصوصیات رکھی ہیں، چرائتے کے استعمال سے سینے کے درد، جگر کے درد اور رحم کے دردوں میں کمی آتی ہے یہ مقوی معدہ و جگر ہے اس کے علاوہ اس کے استعمال سے بخار ختم ہو جاتا ہے، اس کے استعمال سے جسم کے کسی بھی حصے پر موجود ورم دور کیا جا سکتا ہے یہ وزن کم کرنے کے لئے بھی بہترین ہے۔
یہ ایک ایسی بوٹی ہے، جس سے بہت سے مسائل دور کر سکتی ہے، خواتین میں پوشیدہ مسائل، یوٹرس کے مسائل اور رحم میں سوجن وغیرہ سے نجات دلانے کے لئے چرائتہ بہترین ہے، جوڑوں میں سوجن اور درد ہے جلد کے مسائل ہیں اور وزن بہت بڑھ گیا ہے اضافی چربی کا خاتمہ کرنا ہے تو چرائتہ کا استعمال کریں، آیئے اسے استعمال کرنے کے طریقہ جانتے ہیں۔

• چرائتہ کا استعمال کرنے کا طریقہ

ایک پتیلی میں ایک کپ پانی اُبالیں، اس میں ثابت چرائتے کی لکڑی کے 4 سے 6 ٹکڑے ڈال کر ابالیں اور یہ قہوہ پی لیں۔
اگر آپ چاہیں تو اسے پاؤڈر بنا کر بھی پانی میں ڈال کر اُبال کر پی لیں، اسے صبح سویرے استعمال کریں، یا پھر اسے 4 بجے کے قریب قہوہ بنا کر پی لیں، یا آپ اس کا استعمال رات میں بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے استعمال سے پی سی او ایس کا مسئلہ بانجھ پن کا مسئلہ اور خواتین میں ہارمونل بدلاؤ کی وجہ سے وزن بڑھنے کا مسئلہ یہ تمام مسئلے دور ہو جائیں گے۔

In Dr Bilquis Tips section you can check Charaita Booti Benefits in Urdu in most easiest way. Find Charaita Booti Benefits in Urdu in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Charaita Booti Benefits in Urdu totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Charaita Booti Benefits in Urdu.

Relevant Totkay

Reviews

Comments