Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
گھر میں موجود 5 طرح کے بلیچ جو کریں جِلد کو صاف اور چھڑائیں کیمیکل بلیچ سے آپ کی جان ہمیشہ کے لئےکچھ خواتین رنگت کو نکھارنے کے لئے بلیچ کا سہارا لینا تو چاہتی ہیں لیکن کیمیکلز کے مضر اثرات س گھبراتی بھی ہیں کیونکہ کیمیکل سے بنی بلیچ جِلد کو جلا کر وقتی طور پر اجلا کرتی ہے اور جلد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتی ہے۔ لیکن ہم آپ کو کچھ ایسے قدرتی ماسک کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کی رنگت تو نکھاریں گے ہی ساتھ ہی جِلد کی حفاظت بھی کریں گے اور سب سے اچھی بات ان ماسک میں استعمال ہونے والی چیزیں لینے کے لئے آپ کو کسی بڑے اسٹور نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہ چیزیں تو آپ کو آپ کے کچن سے ہی مل جائیں گی۔١۔ دہی کا ماسکصرف دہی کو بھی پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر ماسک کی طرح لگایا جاسکتا ہے یا پھر تھوڑا سا چنے کا آٹا یا جو کا دلیہ ملا کر ہموار پیسٹ بنائیں اور کچھ دیر لگانے کے بعد اسکرب کی طرح ہلکے ہاتھوں سے مل کر صاف کریں۔٢۔ بیسن کا ماسکبیسن کا ماسک حیرت انگیز طور پر جلد کو نہ صرف نکھارتا ہے بلکہ صاف بھی کرتا ہے۔ بیسن کو چہرے کے علاوہ پورے جسم پر ماسک اور اسکرب کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیسن کو کسی بھی حصے پر لگانے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔٣۔ سنگترے کا چھلکا یا جوسسنگترے اور اس کا چھلکا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔ سنگترے کے چھلکے کو باریک پیس لیں اور دہی کے ساتھ ملا کر ہموار سا ماسک بنالیں۔ چہرے پر لگا کر ٢٠منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ اس کے علاوہ اگر سنگترے کا رس موجود ہے تو تھوڑے سے رس میں چٹکی بھر ہلدی ملائیں اور ماسک کی طرح ٢٠ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور بعد میں چہرہ دھولیں۔ یہ ماسک آپ کے بجھے بجھے چہرے میں ایک روشن نکھار پیدا کردے گا۔٤۔ ہلدیہلدی جلد سے داغ دھبے ختم کرنے اور رنگت کو صاف کرنے کے لئے ایجنٹ کا کام کرتی ہے۔ ہلدی کو نارنجی کے رس، ٹماٹر کے رس یا دہی اور شہد کے ساتھ چٹکی بھر ہی ملا کر استعمال کریں۔ کیونکہ اس کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے چہرے پر پیلے نشان پڑ سکتے ہیں۔٥۔ کھیرا یا ککڑیکھیرا یا ککڑی کو باریک گرائینڈ کرکے ماسک کی طرح لگائیں یہ نہ صرف جلد کو سکون فراہم کرے گا بلکہ خوش کی گردش بہتر کرے گا جس سے رنگ صاف ہوگا اور کولاجن بھی پیدا کرے گا کس سے چہرے پر موجود جھریوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔
In Beauty Tips and Totkay section you can check Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay in most easiest way. Find Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bleach Karne Ke 5 Asan Tarikay.