Bleach Karne Ka Tarika In Urdu

Bleach Karne Ka Tarika In Urdu
Posted By:Tanveer 22423 Views
0 Comments Nov 13, 2020


بلیچ کرنے جارہی ہیں تو ٹہریں! کہیں آپ کا چہرہ کیمیکل والے بلیچ سے خراب نہ ہوجائے اس کی جگہ املی کا استعمال کرلیں جو کرے بالکل بلیچ والا کام اور دے آپ کو بلیچ سے بھی اچھا رزلٹ


املی سے مزے مزے کی چٹنیاں تو بناتے ہیں لیکن آج بیوٹی کارنر سے جانیں املی کا زبردست سا بلیچ جس سے آپ کے چہرے کو نہ تو کوئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی جلن بلکہ بغیر کیمیکل کے ایسا قدرتی بلیچ جس کا رزلٹ آپ کو حیران کر دے گا۔

طریقہ:

٭ چار سے پانچ املی کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں اور اس کا گودا نکال کر اچھی طرح اس کو پانی میں مکس کرلیں۔ چھلکے اور بیج نکال کر علیحدہ کرلیں۔
٭ املی کے پانی میں ایک لیموں نچوڑ لیں، ایک چمچ شہد اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیں اور یہ املی کا پیسٹ چہرے پر اچھی طرح لگائیں اور بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
٭ بعد میں چہرے کو پانی سے دھوئیں اور عرقِ گلاب کا سپرے کرلیں۔
یہ ایسا بلیچ ہے جس کا آپ روزانہ بھی استعمال کریں تو آپ کی جلد کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ چہرے سے گندگی، دانے، داغ دھبے اور کالے گہرے قابو میں آجائیں گے اور رنگت بھی نکھرنے لگے گی۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Bleach Karne Ka Tarika In Urdu in most easiest way. Find Bleach Karne Ka Tarika In Urdu in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Bleach Karne Ka Tarika In Urdu totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Bleach Karne Ka Tarika In Urdu.

Relevant Totkay

Reviews

Comments