Black Heads Khatam Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Black Heads Khatam Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Black Heads Khatam Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Black Heads Khatam Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Black Heads Khatam Karne Ka Tarika
Posted By: Ashir 2511 Views 0 Comments Aug 22, 2022

صحت مند اور چمکتی جِلد کس کو پسند نہیں ہے؟ ایک چمکیلی جلد نہ صرف آپ کو باہر سے بلکہ اندر سے بھی خوبصورت نظر آنے کا احساس دلاتی ہے، لیکن اس چمک اور خوبصورتی کو حاصل کرنے کے لئے جِلد کو بہت زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر آپ کی اسکن آئلی ہے تو اس چمک اور خوبصورتی کو حاصل کرنے کے کئے آپ کو زیادہ محنت کرنی ہو گی۔
کیونکہ آئلی اسکن پر دانے اور بلیک ہیڈز باقی اسکن ٹائپ سے زیادہ ہوتے ہیں، اور یہ بد نما بلیک ہیڈز آپ کی پریشانی کی وجہ بن جاتے ہیں، بہت سے لوگ ان ضدی بلیک ہیڈز سے نجات کے لئے پارلرز اور مہنگے مہنگے پراڈکٹس پر ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔
لیکن اب اس کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں ایک ایسا خاص اور گھریلو بلیک ہیڈ اسکرب بنانے کا طریقہ جس کو اپنے چہرے پر استعمال کرنے سے آپ ایک سے دو استعمال میں ہی بلیک ہیڈز میں حیرت انگیز حد تک کمی دیکھیں گے۔
تو چلیں پھر دیر کیسی فوری اس اسکرب کو بنانے اور استعمال کرنے کے طریقے کی جانب چلتے ہیں تاکہ آپ بھی حاصل کر سکیں ضدی بلیک ہیڈز سے نجات۔
بلیک ہیڈز کے ختم کرنے کے لئے اسکرب

اجزاء

ایک عدد کیلا 2 کھانے کے چمچ جو oats ایک کھانے کا چمچ شہد

ترکیب

ایک پیالی لیں اس میں جو کو پیس کر 2 کھانے کے چمچ جو ڈالیں اس ایک کیلا لے کر اسے پیش کر کے اس میں شامل کریں، پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ شہد ڈال کر ان تینوں اجزاء کو اچھی طرح میش کر لیں، اب اس شاندار اور کیمیکل سے پاک اسکرب کو پورے چہرے پر لگائیں اور سرکیولر موشن میں پورے چہرے پر اس کا مساج کریں کم سے کم 8 سے 10 منٹ تک مساج کریں اور اسے کچھ دیر لگا چھوڑنے کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں، پھر چہرے پر کوئی اچھا موسچرائزر لگا لیں۔ اس گھریلو اسکرب کو آپ ہفتے میں 3 مرتبہ استعمال کریں پہلے ہی استعمال سے جلد میں کافی فرق بلیک ہیڈز میں کمی اور چہرے کی رنگت نکھری ہوئی نظر آئے گی۔

In Beauty Tips and Totkay section you can check Black Heads Khatam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Black Heads Khatam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Black Heads Khatam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Black Heads Khatam Karne Ka Tarika.

Reviews & Comments
jpg