Balon Ke Tamam Masail Se Nijat Pane Ka Tarika

Balon Ke Tamam Masail Se Nijat Pane Ka Tarika
Posted By:Sadia 4140 Views
0 Comments Aug 30, 2021


بالوں کے تمام مسائل کا واحد علاج۔۔ ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ہئیر ٹانک، جانیئے اسے بنانے اور استعمال کرنے کا مکمل طریقہ کار

خزاں کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے اور اس موسم میں جہاں درختوں سے پتے جھڑتے ہیں وہیں کہا جاتا ہے کہ بال بھی بہت جھڑتے ہیں ان کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور بال جڑوں سے سِروں تک بےرونق ہو جاتے ہیں۔
ایسے میں اس کا کیا حل ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا ہئیر ٹانک بنانے کا طریقہ جس کے استعمال سے آپ کے بالوں کے تمام مسائل با آسانی حل ہو جائیں گے اور بھی مان جائیں گے کہ گھریلو ٹوٹکے بہت مفید ہوتے ہیں۔

ہربل ہئیر ٹانک بنانے کا طریقہ

• ایک پین میں ایک گلاس پانی لیں۔
• اس میں ایک چمچ لونگ، ایک چمچ میتھی دانہ اور 2 سے 3 تیز پات کے پتے شامل کریں۔
• اب اس پانی کو اتنا پکائیں کہ اس میں ایک اُبال آجائے۔
• اب اسے چولہے سے ہٹا دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
• ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان کر اسپرے بوتل میں بھر لیں۔
• اب روزانہ رات اس کو ہلا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔
• اسے روزانہ استعمال کریں اس کے استعمال سے بالوں سے بدبو نہیں آئے گی اور نہ ہی سر دھونے کی ضرورت ہوگی۔
• اس ٹانک کو روت سونے سے پہلے لگائیں۔

In Dr Umme Raheel Tips section you can check Balon Ke Tamam Masail Se Nijat Pane Ka Tarika in most easiest way. Find Balon Ke Tamam Masail Se Nijat Pane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ke Tamam Masail Se Nijat Pane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ke Tamam Masail Se Nijat Pane Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments