Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq
Posted By: Abrar 2588 Views 0 Comments Dec 27, 2022


بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کیا فرق ہے؟ جانیئے تاکہ بیکنگ کے وقت کوئی غلطی نہ ہو جائے

اکثر خواتین و مرد اس بات کو لے کر کشمکش میں رہتے ہیں کہ بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ایک ہی ہیں یا الگ الگ، اور دونوں کے استعمال سے ایک ہی کام ہوگا یا دونوں کی الگ خصوصیات ہیں۔
آپ کی اسی اُلجھن کو دور کرنے کے لئے آج ہم آپ کو بتائیں گے بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر کے درمیان کا فرق اور ان کا استعمال۔

بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر الگ ہیں؟

بلکل بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر ایک ہی چیز نہیں ہیں، در حقیقت وہ بالکل ایک جیسے نہیں ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر دونوں بیکڈ (بیکنگ) سامان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس پیدا کرتے ہیں، بیکنگ سوڈا اور بیکنگ پاؤڈر خمیر کرنے والے ایسے ایجنٹ ہیں جو بسکٹ، کیک اور دیگر چیزوں کو ہلکا پھلکا اور پھلانے کا کام کرتے ہیں۔

• بیکنگ پاؤڈر

بیکنگ پاؤڈر میں تیزابیت کا جُز ہوتا ہے اور باس میں سوڈیم بائی کاربونیٹ ہوتا ہے، یہ ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس، پانی اور نمک کی تشکیل کے لئے تیزابیت کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے اس کا ذائقہ تلخ ہوتا ہے اس لئے اسے کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز میں یہ زیادہ ڈال دیا جائے تو وہ چیز بدذائقہ ہو جاتی ہے اس لئے اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیئے۔
بیکنگ پاؤڈر کسی بھی کھانے کی چیز جیسے بسکٹ، کیک یا پیزا وغیرہ کے آمیزے کو کیمیکل ری ایکشن کر کے فوری خمیر کرتا ہے اور اس کا ذائقہ معمولی نمکین بناتا ہے اس ہی لئے اسے ہمیشہ کم مقدار میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ چھونے پر تھوڑا بھُر بھُرا ہوتا ہے۔

• بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا میں تیزابیت کا جزو نہیں ہوتا ہے، کھانے کا سوڈا، میٹھا سوڈا، بیکنگ سوڈا ایک ہی جُز کا نام ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں، میٹھے سوڈے کا استعمال پرانے برتنوں اور چولہے پر جمی میل کی صفائی سے لے کر معدے سے جڑی شکایات اور چہرے سے ایکنی کے خاتمے تک مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
بیکنگ سوڈے کو دانتوں کی صفائی، بلیک ہیڈ کے خاتمے، دانوں کے خاتمے، شیمپو میں اور کپڑوں کی دھلائی وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اسے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس سے پکوڑے وغیرہ نرم بنتے ہیں۔

• میٹھے سوڈے/ بیکنگ سوڈے کا روزانہ استعمال

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں آدھے لیمو ں کا رس ملائیں اور اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا شامل کر لیں، اب اس مشروب کو صبح نہار منہ پیئیں، ایک ہفتے تک مسلسل پینے کے بعد دو ہفتوں کا وقفہ لیں اور پھر یہ مشروب صبح نہار پینا شروع کر دیں۔
اس عمل کے نتیجے میں جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا، جلد سے جھریوں کا خاتمہ ہوگا، جوڑوں کے درد اور سوجن میں کمی واقع ہو گی، ماہرین کے مطابق یہ مشروب کینسر سے بچاؤ کا سبب بھی بنتا ہے اور موٹاپے کا خاتمہ کرتا ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq in most easiest way. Find Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Baking Soda Aur Baking Powder Main Farq.

Reviews & Comments
jpg
Get Alerts