Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika experience. At Beauty Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
اس سے رنگ بھی صاف ہوتا ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوتا۔۔۔ جانیں گھر پر آلو سے چہرہ بلیچ کرنے کا آسان طریقہلڑکیاں رنگت گوری اور بے داغ بنانے کے لئے بلیچ کا استعمال کرتی ہیں لیکن بازار میں ملنے والی بلیچ کے بہت سارے نقصانات ہوتے ہیں کیونکہ اس میں کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو جلد کی مختلف تہوں کو جلا دیتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو قدرتی بلیچ بنانے کا آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔اس بلیچ کو بنانے کے لئے آپ کو ایک بڑا آلو درکار ہوگا۔ آلو کو چھیل کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اور اسے اپنے گرائینڈر میں ڈال کر دو بڑے کھانے کے چمچ عرقِ گلاب ڈال دیں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو اس مکسچر میں ایک لیموں کا عرق ملا دیں اور اگر جلد خشک ہے تو ایک بڑا کھانے کا چمچ شہد ملادیں۔ اگر جلد نارمل ہے تو یہ دونوں چیزیں بھی ڈالی جاسکتی ہیں یا پھر ان دونوں چیزوں کو شامل کیے بغیر صرف آلو اور عرقِ گلاب کے مکسچر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔طریقہ استعمالاس قدرتی بلیچ کو جلد پر ماسک کی طرح لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک قدرتی طریقے سے خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو کر خشک کرلیں۔ چونکہ یہ ایک قدرتی بلیچ ہے اس کو مرد حضرات بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بلیچ ہاتھ، پاؤں اور گردن کی سیاہی اور دھبے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ بلیچ کام کیسے کرتی ہے؟آلو ایک قدرتی بلیچنگ ایجنٹ والی خصوصیات رکھتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس سے جلد کی لچک بڑھتی ہے اس کے علاوہ آلو یہ جلد کو سانولی رنگت دینے والے پگمنٹ میلانن کی سطح کو کم کرتا ہے جس سے جلد سفید ہونے لگتی ہے۔ بلیچ میں شامل عرقِ گلاب جلد کو تروتازہ اور ٹھنڈا رکھنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ لیموں چہرے کا تیل صاف کرتا ہے اور خشک جلد والوں کے لئے شہد نمی فرام کرکے جلد کو خوبصورت ، گورا اور بے داغ بناتا ہے۔
In Beauty Tips and Totkay section you can check Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Aloo Se Bleach Karne Ka Tarika.