شائستہ واحدی نہ صرف سوشل میڈیا پر بلکہ سماجی کاموں میں بھی سرفہرست دکھائی دیتی ہیں، ان کے اسی عمل نے مداحوں اور صارفین کو مزید ان کا گرویدہ بنا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈاکٹر شائستہ لودھی کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سامنے آئیں جب وہ جماعت اسلامی کراچی کے دفتر پر پہنچی، جہاں ان کی ملاقات جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن سے ہوئی۔
جہاں حافظ نعیم نے ڈاکٹر شائستہ کو ایک ایسی ہی مشین کے بارے میں معلومات فراہم کیں، جس سے کے ذریعے گندے پانی کو فلٹر کیا جا سکتا ہے، اور اسے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔
جس پر ڈاکٹر شائستہ نے اس مشین کی قیمت بھی پوچھی جو حافظ نعیم کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی ہے۔ ساتھ ہی شائستہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ یہ مشینیں شہریوں نے اپنی والدہ کے نام پر عطیہ کی تھیں۔
ڈاکٹر شائستہ کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو دکھایا جا سکے اور ان لوگوں کے کاموں کو دکھایا جا سکے جو کہ سچ مچ کام کر رہے ہیں اور محنت کر رہے ہیں، انہیں سراہنے کے لیے آئے ہیں۔
حافظ نعیم نے ڈاکٹر شائستہ کو دفتر میں موجود امدادی سامان اور عطیہ کیے جانے والی چیزوں سے متعلق بھی اپڈ ڈیٹ دی۔
جبکہ ڈاکٹر شائستہ نے جوں اور چنے کا ایک ٹرک بھی فراہم کیا ہے تاکہ متاثرین میں پروٹین کی کمی کو دور کیا جا سکے۔
جبکہ ڈاکٹر شائستہ نے اس حوالے سے بھی بتایا کہ کس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکتی ہے۔ متاثرین کی حالت زار دیکھ کر شائستہ لودھی شدید پریشان اور دکھ میں مبتلا ہو گئی تھیں۔
جبکہ حافظ نعیم سے بھی میڈیکل کے حوالے سے جو بھی معاونت درکار ہو، رابطہ قائم رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mujh Se Takleef Nhe Dekhi Ja Rhi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mujh Se Takleef Nhe Dekhi Ja Rhi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.