Kalonji Ke Hairat Angez Fawaid

Kalonji Ke Fayde in Urdu

لونجی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں بھی اس کے استعمال کے فوائد ملتے ہیں۔

مگر کیا آپ واقعی اس کے فوائد سے واقف ہیں جو آپ معمولی محنت سے حاصل کرسکتے ہیں ؟

کھانوں کو ذائقہ اور مہک دینے سے ہٹ کر بھی یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزا کی موجودگی ہے۔
یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ روزانہ ان سیاہ دانوں کو کھانا آپ کو کن کن امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

کیل مہاسوں سے نجات
لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اور اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور کیل مہاسوں اور داغ وغیرہ کو جادوئی انداز سے غائب ہوتے دیکھیں۔ کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ذیابیطس کو دور رکھیں
اگر تو آپ ذیابیطس کے شکار ہیں تو کلونجی کے تیل کے ذریعے اسے کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے، ایک چائے کا چمچ تیل ایک کپ سیاہ چائے میں ملا کر صبح پی لیں اور چند ہفتوں میں آپ نمایاں فرق دیکھ سکیں گے۔

یاداشت بہتر بنائیں اور دمہ سے بچیں
کلونجی کے بیج پیس کر انہیں شہد کی معمولی مقدار میں شامل کرکے استعمال کرنا یاداشت کو بہتر بناتا ہے، اگر اس مکسچر کو گرم پانی میں ملا کر پیا جائے تو اس سے سانس کے امراض جیسے دمہ وغیرہ سے نجات میں بھی مدد ملتی ہے، مگر یہ عمل کم از کم ڈیڑھ مہینہ دہرانا ہوگا اور اس کے دوران ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈی تاثیر والی غذاﺅں سے پرہیز کرنا ہوگا۔

سردرد سے نجات
سردرد کا مسئلہ آج کل بہت زیادہ عام ہوچکا ہے تو اس سے بچنے کے لیے کوئی دوا نگلنے سے بہتر ہے کہ اپنی پیشانی پر کلونجی کے تیل سے مالش کرکے آرام کریں، سردرد جلد ہی غائب ہوجائے گا۔

جسمانی وزن میں کمی
گرم پانی، شہد اور لیموں کے عرق کے امتزاج میں چٹکی بھر کلونجی کو شامل کرکے مکس کریں اور اسے کچھ عرصے تک روز پینا عادت بنالیں، یہ بہت جلد کئی کلو جسمانی وزن گھٹانے میں مددگار مشروب ثابت ہوگا۔

جوڑوں کے درد میں کمی
کچھ مقدار میں کلونجی کو لیں اور اسے مسٹرڈ آئل کے ساتھ گرم کریں، جب تیل سے دھواں اٹھنے لگے تو چولہا بند کرکے اسے کچھ ٹھنڈا کرلیں، اس کے بعد انگلی کو تیل میں ڈبو کر متاثرہ حصے میں مالش کریں۔

بلڈ پریشر کنٹرول کریں
اگر تو آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں تو آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل گرم پانی میں ملا پر پینا عادت بنالیں، اس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں لانے میں مدد ملتی ہے۔

گردوں کو تحفظ دیں
گردوں میں پتھری بھی تیزی سے عام ہوتا مسئلہ ہے، اس سے بچنے کے لیے آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل دو چائے کے چمچ شہد کے ساتھ گرم پانی میں ملا کر پینا شروع کردیں، اس سے گردے کے درد، پتھری اور انفیکشن سے نجات میں بھی مدد ملے گی، تاہم مناسب غذا کے لیے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ لیں۔

دانتوں کو مضبوط بنائیں
دانتوں کے مسوڑے سوج رہے ہیں یا خون نکل رہا ہے، یا دانت کمزور ہوگیا ہے؟ ویسے تو ایسی صورت میں ڈینٹسٹ سے رجوع کیا جانا چاہیے تاہم عارضی طور پر دہی میں کچھ مقدار میں کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار ملنا مسوڑوں کو مضبوط بناسکتا ہے۔

You would have not only heard about kalonji seeds (nigella sativa) but also used it some time. It is used to enhance foods tastes whereas we also find use of kalonji in sunnah of our beloved prophet Hazrat Muhammad (peace be upon him).

Are you really aware of kalonji seeds benefits?
If not, you could achieve these with very little effort.

Other than enhancing tastes and aroma, these black kalonji seeds are very beneficial for the health.

Following we have described some of the exclusive benefits of kalonji seeds.

Kalonji ke fayde in Urdu

Kalonji Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kalonji Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kalonji Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   34102 Views   |   21 Nov 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Kalonji Ke Hairat Angez Fawaid

Kalonji Ke Hairat Angez Fawaid ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Kalonji Ke Hairat Angez Fawaid سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔