نس دب جانے کا آسان گھریلو علاج

نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کی کوئی نس دب جائے تو جسم بہت زیادہ کمزوری کا شکار ہونے کے ساتھ اعضاءسُن ہوجاتے ہیں اور کام کاج میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔اکثر کیسوں میں ایسا ہوتا ہے کہ دبی ہوئی نس کچھ دنوں یا ہفتوں میں خودبخو ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہوتو معاملہ پیچیدہ ہوجاتا ہے اور نوبت سرجری تک پہنچ جاتی ہے۔ایسی صورت میں معالج کئی طرح کے ٹیسٹ بھی رواتے ہیں جس میں کثیر رقم خرچ ہونے کے ساتھ دماغی کوقفت بھی ہونے لگتی ہے۔آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لئے ذیل میں دئیے گئے قدرتی طریقے بھی آزماسکتے ہیں۔

بہت زیادہ آرام کریں
اگر آپ بھی ایسی صورتحال سے دوچار ہوں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو بہت زیادہ آرام کرنا ہے اور رات کو پرسکون نیند لینی ہے۔آرام کا دورانیہ دو سے تین دن ہوسکتا ہے اور اگر درد ٹھیک نہ ہوتومزید آرام کیا جاسکتا ہے۔

آلو کے کتلے
آپ کو چاہیے کہ متاثرہ جگہ پر آلو کاٹ کر لگائیں، جب یہ خشک ہوجائے تو اسے اتار دیں اور آرام کریں۔

سرد اور گرم پٹیاں
آپ چاہیں تو اس مشکل سے نجات کے لئے سرد اور گرم پٹیاں لگاسکتے ہیں۔ایک پٹی کو گرم پانی میں ڈال کرمتاثرہ جگہ 15منٹ تک رکھیںاور پھر 15منٹ انتظار کے بعد ٹھنڈی پٹی یا برف سے ٹکور کریں۔یہ عمل دن میں دوبار کیا جاسکتا ہے۔

ہلکی پھلکی ورزش
اگر آپ کی گردن میں یہ مسئلہ درپیش ہے تو اپنی گردن کو آرام سے دائیں سے بائیں اوربائیںسے دائیں گھمائیں۔اگر یہ مسئلہ کندھے میں ہوتوآہستہ سے کندھوں کو جہاڑیں،کمر کے نچلے حصے میں اس درد کی صورت میں زمین پرچت لیٹ جائیں اور گٹنوں کو تھوڑا سا اوپر اٹھائیں۔

ہلکا مساج
زیتون کے تیل کو تھوڑا ساگرم کریں اورمتاثرہ جگہ پر اس کا ہلکا مساج کریں،یہ مساج وقفے وقفے سے دہرائیں۔

شہد اور دار چینی
ان دونوں اجزاءکی برابر مقدار ملا کرایک مرہم بنالیں اور اسے درد والی جگہ پر لگائیں،یہ دونوں چیزیں سوزش میں تیزی سے آرام دیتی ہیں۔

خوارک میں یہ کھائیں
آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائیں کھائیں جس سے سوزش کم ہو۔اپنے کھانوں میں براکلی،لہسن اور ہلدی کی مقدار بڑھا دیں کہ یہ سوزش میں کمی کرتی ہیں۔

ادرک والی چائے
ادرک کے ایک ٹکڑے کو گرم پانی میں کچھ منٹوں کے لئے بھگودیں اور پھر اس پانی کو پی لیں۔ادرک والی چائے بھی اس تکلیف کو کم کرنے میں کافی مددگار ہوگی۔

If your any of nerves get pinched, how do you feel it like?

In such situation people experience weakness in the body as well as get numbness in certain parts of the body. Performing everyday chores become harder. Often in some cases, pinched nerves are restored automatically in some days however if they didn't then case could become complicated. Even it can lead to surgical treatments. During these situations, doctors also suggest to do different types of medical tests which cost lots of money.

Here are 10 home remedies for pinched nerves in Urdu. Read them and try whenever you face such problem.

Pinched Nerve Remedies Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Pinched Nerve Remedies Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Pinched Nerve Remedies Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   64674 Views   |   15 Oct 2018
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

Good advices agar sholder free ho arm main bahat pain hai left wali bazoo back nai ho sakkti

  • Mrs khan, lahore

really helpful

  • zeeshan ahmad, dera ismail khan

Nerves problem is not common but when it takes place, it is very troublesome. Therefore everyone must know its precautions beforehand.

  • Sami Ahmed,

نس دب جانے کا آسان گھریلو علاج

نس دب جانے کا آسان گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نس دب جانے کا آسان گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔