Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain

How to Keep Spiders Out of Your Room & House - Makri Se Nijat

آپ کو مکڑیاں دیکھ کر ڈر لگتا ہو یا نہ ہو مگر آٹھ ٹانگوں والی یہ مخلوق گھروں میں دندناتی پھرتی ہے، چھتوں پر جالے بناتی ہے اور اکثر انہیں دیکھنا کوئی خوشگوار تجربہ تو نہیں ہوتا۔
عام طور پر یہ مکڑیاں غذا یا گرم جگہ کی تلاش میں خزاں کے دوران گھروں کا رخ کرتی ہیں جبکہ گرمیوں میں کھلی کھڑکیاں انہیں راستہ دکھاتی ہیں۔
مگر گھروں کو مکڑیوں سے صاف کرنا، وہ بھی زیادہ محنت کیے بغیر کتنا ممکن ہے ؟ تو اس کا جواب ہے کہ یہ کچھ زیادہ مشکل بھی نہیں۔
کیمیکلز اور دیگر کیڑے مار ادویات بھی اس کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں مگر یہ صحت کے لیے نقصان بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
تو اگر آپ بھی گھر سے مکڑیوں سے نجات چاہتے ہیں تو درج ذیل میں چند آسان اقدامات کو آزما کر دیکھیں۔

صفائی کا خیال
اگر تو ویکیوم کلینیر ہو تو اسے ایسے مقامات جیسے سنک یا واش بیسن کے نیچے، الماری کے پیچھے یا بڑے فرنیچر کے نیچے یا پیچھے ضرور استعمال کریں، تاہم وہ نہ ہو تو بھی جھاڑو اس مقصد کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

جالوں کا خاتمہ
نمایاں نظر آنے والے جالوں کو صاف کرنا بھی معمول بنالیں۔

دراڑیں بھریں
دیواروں میں دراڑوں کو بھر دیں، پائپوں اور دروازوں کے نیچے خلاءکو بھی بھرنا مکڑیوں کو گھر میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

ان کی پناہ گاہیں بننے والی چیزوں کو ہٹا دیں
اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر میں لکڑی کے ڈھیر، کھاد کے ڈھیر یا ایسے کسی بھی چیز کے ڈھیر کو گھر کے قریب جمع نہ ہونے دیں۔

کیڑوں کی روک تھام
گھر میں مکھیوں یا دیگر کیڑوں کی آمد روکنا بھی مکڑیوں کو گھروں میں سے دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ خوراک کے بغیر ان کے لیے اپنی بقاءمشکل ہوتی ہے۔

Get easy tips on how to keep spiders out of your room or from whole house (in Urdu).

If there are spiders in your home, you had often thought about getting rid of them. Mostly seeing them does not create a good experience. Generally, spiders head toward houses for seeking food or warmth whereas in summer days, open windows show them the path inside.

If you want to keep spiders away while sleeping or awaking, following are some useful tips.

Tags: How to Keep Wolf Spiders Out of Your House Keep Spiders Away While Sleeping Get Rid of Spiders from Home

How To Keep Spiders Out Of Your Room House

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Keep Spiders Out Of Your Room House and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Keep Spiders Out Of Your Room House to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sameer  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   13831 Views   |   01 Oct 2017

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sameer is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sameer is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 May 2024)

Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain

Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Ghar Ko Makriyon Se Kese Pak Krain سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔