مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد

آج سے چند سال پہلے کوئی بیمار ہوتا تھا تو اسے چائے یا چائے کے ساتھ دوائی کھانے کو کہا جاتا تھا ۔ آہستہ آہستہ چائے کا رواج پڑتے پڑتے اس قدر زیادہ ہوگیا کہ ہر کوئی چائے پینے کا شوقین بلکہ کچھ لوگ تو اس کے عادی اور نشئی بن گئے ہیں ۔ چائے ہے کیا ؟ دودھ چائے کی پتی اور چینی کا آمیزہ ۔ چائے کی پتی میں تھی ان ڈین سٹرین ، ٹینک ایسڈ ، کلوروفائل ، البوین ، ایتھریل آئل ، اپوتھیما ، موم اور کچھ منمد قسم کے مادے پائے جاتے ہیں ۔ تھی ان ، کیفین سے ملتی جلتی ہے یا اسی کو کیفین کہہ لیں جو چائے میں آٹھ سے دس فیصد زائد ہوتی ہے ۔ چائے نیند اڑاتی ہے ، خشکی پید اکرتی ہے ، ذہنی قوتیں تیز کرتی ہے ۔ دل کے فعل کو تیز کرتی ہے ، نفسیاتی طورپر سکون مہیا کرتی ہے بعض لوگوں میں چائے پینے کے بعد چستی آجاتی ہے اور وہ اپنا کام زیادہ توجہ محنت اور لگن سے کرتے ہیں ۔ مگرآج کل جو چائے ہم پی رہے ہیں وہ چائے نہیں ہوتی کیونکہ اس میں دودھ کی بچائے پانی جیسی کوئی پتلی چیز ہوتی ہے جسمیں بے شمار ملاوٹیں اور مضرصحت اشیاء شامل کی جاتی ہیں ۔

غذائی ماہرین کے مطابق اس کم و بیش چھ مضر صحت چیزوں کی ملاوٹ کی جاتی ہے چائے کی پتی میں رنگ پیدا کرنے کے لئے حیاونی خون شامل کیا جاتا ہے اور سفید چینی تو سفید زہر ہے ۔ حکماء تجویز کرتے ہیں کہ ہمیں چائے چھوڑ کر قہوں کے استعمال کو بڑھاناچاہیے بعض حکماء دوائی کے ساتھ مختلف قہوہ بھی تجویز کرتے ہیں قہوں کے بے شمار طبی فوائد ہیں جو درج ذیل ہیں ۔

مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد :
درج ذیل مختلف خوش ذائقہ قہوں میں حسب ضرورت ، حسب خواہش نمک ،چینی یا شہد ملا کر استعما ل کریں ۔

قہوہ : لونگ ، دارچینی
اینٹی سپٹک ، ہیضہ ،بلغم سے آرام ، سردی میں حرارت ، جگر کو طاقت ، بھوک لگائے ، کھایاپیا ہضم کرے ، ریاح خارج ، پتھری ، فالتوچربی کا علاج

قہوہ ادرک :
بھوک لگائے ، ریاح ، پتھری خارج ، مقوی بصارت ، چہرے کی رنگت میں نکھار ،

قہو ہ تیز پات :
کاسر ریاح ، مقوی معدہ ، مقوی قلب ، سردرد میں نہایت مفید

قہو ہ ا جوائن دیسی :
کاسر ریاح ، بخارمیں مفید ، گرمی کے موسمی امراض سے بچاؤ

قہوہ گل بنفشہ :
کھانسی نزلہ زکام میں مفید ، سانس کی نالیوں کو کھولتا ، حلق کی خراش دور کرتا ہے ۔

قہوہ گورکھ پان :
بلڈ پریشر میں کمی ، مصفی خن ، خارش دور ، کولیسٹرول کم کرتا ہے ۔

قہوہ ادرک ، شہد :
شہد میں شفاء ، سردی کے موسمی اثرات سے بچاؤ ، نزلہ زکا کھانسی بند ناک میں مفید ہے ۔

قہوہ انجبار :
اسہال بند ، آنتوں میں قوت ، جاری خون بند ، ٹانگوں میں درد کڑل دور۔

قہوہ ڈاڑھی بوڑھ:
فالج لقوہ میں مفید ، عورت مر د کی تولیدی بیماریوں میں مفید طاقت بخش دوا ۔

قہو ہ گل سرخ :
گاڑھی بلغم ، رقیق ، قبض دور ، سردیوں میں حفظ ماتقدم ، طبیعت کو نرم لطیف کرے ۔

قہو ہ کالی پتی :
نقاہت دور کرتا ہے ، پسینہ لاتا ہے ، خون کی گردش تیز ، سردی کے موسم میں سردی سے دفاع ۔

قہوہ لیمن گراس :
بلغم ، نزلہ ، سردی میں مفید، اسہال ، کڑول دور ، لوبلڈ پریشر میں مفید

قہوہ زیرہ سفید ، الائچی :
معدے کی جلن ، بواسیر میں مفید ، کھانا ہضم کرے ، بھوک صالح پید ا کرے ۔

قہوہ سونف :
کاسر ریاح ، خشک کھانسی ، معدے کی جلن میں مفید ، ہاضم بڑھائے ، بھوک لگائے ۔

قہوہ بادیان خطائی ، دارچینی ،الائچی :
قوت ہاضم بھوک بڑھائے ، چائے پینا بس ایک عادت ہے اس کو دور کرے بے شمار طبی فوائد :

قہو ہ بنفشہ ملیٹھی :
نزلہ زکام ، کھانسی ، بلغم سینے کی جلن ، حلق کی خراش ، قبض کو دور کرے ۔

قہوہ بہی دانہ ،بنفشہ :
گلے کے امراض ، نزلہ زکام ، دل کا درد ، گردوں کے درد ، پیشاب کی جلن ، قبض دور کرتا ہے ۔

قہوہ بھوسی گندم :
نزلہ زکام ، بند ناک ، گاڑھی بلغم کا علاج پیشاب میں جلن دور کرتا ہے ۔

قہوہ بنفشی:
دائمی ریشہ ، کیرا ، نزلہ زکام کھانسی کا مکمل علاج ، بے شمار دیگر فوائد کا حامل ہے اور ہر موسم میں کارگر ہے

Today, we will tell you about different types of kahwa and their benefits. Kahwa is a very famous drink in Middle East. Also it is drunk in Khyber Pakhtunkhwa and northern areas of Pakistan as a regular everyday beverage.

The trend of kahwa is however low in urban areas of Pakistan. Most people instead like to drink milk tea. It is though beneficial too however it has no match with benefits of kahwa. Milk tea is made with tea powder, milk and sugar and still the milk today we use is not that pure like it used to be.

On the contrary, kahwa tea is purely made with powerful herbs and seeds which are full of power and energy.

KFoods.com is presenting a large range of kahwa teas with the health benefits they brought to us.

Tags: Ginger Kahwa Cinnamon Kahwa Honey Kahwa Advantages of Kahwa Qahwa Tea

Benefits Of Kahwa Tea

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Kahwa Tea and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Kahwa Tea to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   27832 Views   |   02 Feb 2020
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد

مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مختلف قہو ہ جات اور ان کے مختصر طبی فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔