Seafood Burger Recipe in Urdu

Find delicious Seafood Burger recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Seafood Burger recipe is one of the common and most searched dishes in the Sea Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Seafood Burger recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Seafood Burger
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

7942 Views 1 Comments

سی فوڈ برگر
اجزاء:
مچھلی کے قتلے ----- آدھا کلو
جھینگے ----- سو گرام
چنے کی دال ---- ایک پیالی
نمک ----- حسب ذائقہ
ادرک ---- ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن ----- چار سے چھ جوے
پیاز ---- ایک عدد درمیانی
ثابت لال مرچیں ------ چار سے چھ عدد
ثابت دھنیا ------ ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ----- دو سے تین کھانے کے چمچ
ہری مرچیں ---- تین سے چار عدد
پودینہ ---- آدھی گٹھی
انڈے ----- دو عدد
ڈبل روٹی کا چورا ---- حسب ضرورت
سادے بن ---- چھ سے آٹھ عدد
آئل ----- حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی اور جھینگوں کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور ان کو نمک٬ پسی ہوئی لال مرچ اور لیموں کے رس کے ساتھ میرینیٹ کر کے رکھ لیں-
دال کو دھو کر آدھے گھنٹے کے لیے گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں پھر وہ پانی نکال کر اسے دو پیالی پانی ڈال کر ابلنے رکھ دیں-
جب ابال آجائے تو اس میں ادرک لہسن٬ ثابت لال مرچیں٬ دھنیا٬ زیرہ اور پیاز ڈال دیں-
ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ دال اچھی طرح گل جائے-
چولہے سے اتار کر ٹھنڈی کرنے رکھ دیں٬ فرائینگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر مچھلی اور جھینگوں کو تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں-
دال کو چوپر میں پیس لیں اور مچھلی کو کانٹے سے کچل کر اس میں ملا لیں٬ ساتھ ہی باریک کٹی ہوئی پودینہ٬ ہری مرچیں اور انڈا شامل کردیں-
اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں٬ پھر ان کے کباب بنا لیں-
فرائنگ پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور کبابوں کو پہلے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوئیں پھر ڈبل روٹی کا چورہ لگا کر سنہرا فرائی کرلیں-
Posted By: naila,

Find out the Seafood Burger Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. Seafood Burger is very famous in desi people. At KFoods you can find Seafood Burger and all the urdu recipes in a very easiest way.

Seafood Burger

Seafood Burger in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods.

Reviews & Comments

Be it a Seafood Burger or chicken manchurian, chicken chow mein or shahi kheer, all these are my favorites. I also like some other sea food recipes and never compromise on these dishes.

  • Kaleema, sahiwal