Mixed Veg Paratha Recipe in Urdu

Find delicious Mixed Veg Paratha recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mixed Veg Paratha recipe is one of the common and most searched dishes in the Roti, Nan & Bread recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mixed Veg Paratha recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mixed Veg Paratha
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9322 Views 1 Comments

مکس ویج پراٹھے
اجزاء:
آلو۔۔۔ دو عدد درمیانے
مٹر ۔۔۔ ایک پیالی
ہری پیاز ۔۔۔۔ دو عدد
چھوٹی میتھی ۔۔۔ دو گٹھی
آٹا ۔۔۔۔ دو پیالی
میدہ ۔۔۔ ایک پیالی
لہسن کے جوئے ۔۔۔ دو سے تین جوئے
ثابت لال مرچیں۔۔۔ تین سے چار عدد
سفید زیرہ ۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ
ہلدی ۔۔۔ آدھا چائےکا چمچ
لیموں کا رس ۔۔۔ دو سے تین کھانے کے چمچ
چینی ۔۔۔ ایک چائےکا چمچ
بناسپتی ۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
آلوؤں کو ابال کر چھیل لیں، اور مٹر کے دانوں کو تین پیالی ابلتے پانی میں چینی اور چند قطرے لیموں کے رس کے ساتھ ابال لیں( تاکہ اس کی رنگت بر قرار رہے)۔ ہری پیاز کے ڈھنٹل کو باریک کاٹ کر رکھ لیں اور پتوں کو علیحدہ باریک کاٹ لیں۔ میتھی کو دھو کر دس منٹ ٹھنڈے پانی میں رکھیں جس میں چٹکی بھر ہلدی ڈال دیں تاکہ کڑواہٹ نکل جائے پھر پانی سے نکال کر باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ لہسن کے جوؤں کو کچل لیں۔ فرائینگ پین ایک کھانےکا چمچ بناسپتی کو ہلکی آنچ پر ایک منٹ گرم کیں۔ اور اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں ثابت لال مرچ اور لہسن ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور ان کو نکال کر کوٹ لیں پھر اس مصالحے کو دوبارہ فرائینگ پین ڈال کر اس میں نمک، ہلدی اور سفید زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔ آلو اور ٹما ٹر کو اچھی طرح میش کرلیں اور اس مصالحے میں ڈال کر ملالیں۔ ہری پیاز کی پتیاں اور میتھی ڈال کر بھونیں اور چولہے سے اتارلیں، مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دیں۔ آٹآ اور میدہ ایک تسلے میں ڈال کر ملالیں اور اس میں نمک اور دو کھانے کے چمچ بناسپتی ڈال کر اچھی طرح ملائیں پھر اسے ٹھنڈے کے ساتھ گوندھ لیں۔ دس سے پندرہ منٹ ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھنے کے بعد اس کے پیڑے بنالیں، ہر پیڑے کے درمیان دو کھانے کے چمچ تیار کی ہوئی بھجیا بھر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ ہلکے ہاتھ سے پراٹھے بیل کر گرم توے پر بناسپتی ڈال کر سینک لیں یا روٹی بیل کر درمیان میں بھجیا رکھ کر اسے موڑ کر لفافے کی طرح بنائیں اور بناسپتی میں سنہرا فرائی کر لیں۔ گرم گرم پراٹھوں کا دہی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
Posted By: Zara Mateen,

Find out the Mixed Veg Paratha Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Mixed Veg Paratha is very famous in desi people. At KFoods you can find Mixed Veg Paratha and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mixed Veg Paratha

Mixed Veg Paratha in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

Reviews & Comments

The foods we eat everyday consist of normal roti salan and typical dishes however when I want a change, I try Mixed Veg Paratha recipe and enjoy with my kids. I am quite interested in making lots of bread recipes and keep my children happy.

  • Khuloud , Sukkur