دہی پھینٹ لیں۔ اس میں پیاز کے باریک لچھے، نمک مرچ اور گرم مصالحہ ثابت شامل کر یں۔ اچھی طرح ملانے کے بعد گھی اور گوشت بھی ملا دیں۔ اور دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر یہ تمام مواد دیگچی میں ڈالیں اور چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں، پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں یہ خود ہی گل جائیگا جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو اتنا بھون لیں کہ گھی چھوڑ دے سٹو تیار ہے۔