زیرہ سموسہ
اجزاء:
•آلو_____ آدھ کلو
•لال مرچ_____ حسب ذائقہ
•سونف پاؤڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•مکھن_____ ڈیڑھ اونس
•لہسن_____ 3 جوے پسے ہوئے
•ابلے ہوئے انڈے_____ دو عدد سخت
•پیاز_____ آدھ پاؤ چورا
•سفید زیرہ_____ 3 چائے کے چمچ
•لیمن جوس_____ 1 کھانے کا چمچ
•سفید زیرہ ثابت_____ 2 چائے کے چمچ
•سموسہ پٹی_____ حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں آلو ابال لیں پھر انہیں مسل کر رکھ لیں-
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز گلابی کرلیں اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں-
پھر اس دیگچی میں مسلے ہوئے آلو اور مکھن ملا دیں-
اس کے ساتھ ہی اس میں باریک کٹے ہوئے انڈے اور لیمن جوس بھی مکس کردیں-
سموسہ پٹی لے کر اس میں ایک کونے سے اوپر کے آمیزے کی بھرائی کرنا شروع کریں اور دوسرے کونے کے سرے تک لے جائیں اور کونے ملاتے ہوئے آخری کونے تک جا کر سموسہ تکون کی شکل میں بند کر دیں-
اب سموسوں پر انڈے کی سفیدی لگا کر زیرہ چھڑک دیں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے گولڈن براؤن کرلیں- لذیز سموسے تیار ہیں-
Posted By: sana, Hyderabad
Add Your Recipe